ETV Bharat / city

اننت ناگ: سینیٹائزیشن کا عمل جاری - میونسپل کونسل اننت ناگ

ہلال شاہ کے مطابق ابھی تک لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں کے پاداش میں سینکڑوں کاروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

Coronavirus: sanitization drive continues in anantnag
اننت ناگ: سینیٹائزیشن کا عمل جاری
author img

By

Published : Mar 29, 2020, 11:14 PM IST

مکمل لاک ڈاؤن کے دوران میونسپل اداروں و دیگر محکموں کے اشتراک سے سینیٹائزیشن کا عمل جاری ہے اور لوگوں کو گھروں میں رہنے اور کورونا وائرس کے اثرات سے بچنے کےلئے لاک ڈاؤن کی پاسداری کی ہدایت دی جا رہی ہے۔

اننت ناگ: سینیٹائزیشن کا عمل جاری

میونسپل کونسل اننت ناگ کے صدر ہلال احمد شاہ کی قیادت میں رحمت عالم ہسپتال و دیگر ملحقہ علاقوں کو آج مکمل طور پر سینیٹائز کیا گیا۔

بعد ازاں ہلال شاہ نے قصبہ اننت ناگ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور لاک ڈاؤن کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سرکاری احکامات کی پاسداری کریں۔

ہلال شاہ کے مطابق ابھی تک لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں کے پاداش میں سینکڑوں کاروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ رحمت عالم ہسپتال میں اس وقت سی آر پی ایف مقیم ہے تاہم عوام نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ہسپتال کو عوام کی خدمت میں بروئے کار لایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.