ETV Bharat / city

'ضرورت مندوں تک امداد پہنچانے کو اپنا فرض سمجھتا ہوں' - نجی گاڑی کو ایمبولینس

کورونا وبا کے اس دور میں کچھ لوگ اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر دوسروں تک امداد پہنچانے اور راحت رسانی کے کام میں مصروف رہے ہیں ۔ اس کی ایک تازہ مثال جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سجاد شاہ نام کے شخص کی ہے، جس نے کووڈ -19 کے مریضوں کے لیے اپنی نجی گاڑی وقف کر دی۔

فوٹو
فوٹو
author img

By

Published : Jun 18, 2021, 9:15 PM IST

Updated : Jun 19, 2021, 6:59 AM IST

گذشتہ برس سے کووڈ نے انسانی زندگی کچھ اس طرح سے بدل ڈالا کہ سماجی دوریوں کے نام پر آپسی رشتے بھی مجبوریوں اور لاچارگی کی نظر ہو گئے۔

جبکہ بعض اوقات انسان بے یارو مددگار ہو جاتا ہے۔ تاہم ایسے دور میں بھی کچھ افراد نے اپنے آپ کو دوسروں کے لیے وقف کر دیا۔

اننت ناگ کا سماجی خدمت گارسجاد چاہ

اننت ناگ کے سجاد احمد شاہ ایسے ہی افراد میں سے ایک ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنی نجی گاڑی کو ایمبولینس میں تبدیل کیا بلکہ بذات خود کورونا سے متاثر افراد کی مدد کے لیے خدمات انجام دیتے رہے۔

یہ بھی بڑھیں:سری نگر: کورونا واریئرز ایمبولینس ڈرائیور کی کہانی

دراصل پیشے سے دکاندار سجاد نے جب کورونا کی دوسری لہر میں کووڈ مریضوں کو مصائب سے الجھتا دیکھا تو ان کے اندر انسانیت جاگ اٹھی اور انہوں نے اپنے آپ کو ان مصیبت زدہ لوگوں کے لیے مکمل طور پر وقف کر دیا۔

سجاد چوبیسویں گھنٹے کسی بھی ایمرجنسی کال پر گھر سے نکلتے ہیں اور لوگوں کو اسپتال پہنچاتے ہیں۔

سجاد کے اس جذبے کو دیکھ کر ان کے ساتھ کچھ اور لوگ بھی جڑ گئے ہیں۔ اس دوران سجاد کو کافی مشکالات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اس کار خیر کو جاری رکھا۔

انہوں نے ابھی تک کووڈ سے متاثر سینکڑوں افراد کی مدد کر کے انہیں بروقت اسپتال پہنچا کر ان کی جانیں بچائی ہیں۔

جبکہ لوگوں کا ماننا ہے کہ آج کے مشکل دور میں باہمی امداد اور جذبہ انسانیت کی اہم ضرورت ہے ۔ جسے اس دور کا خاتمہ ممکن بن سکے۔

کورونا کے دور میں پورے ملک پر خوف طاری ہو گیا ہے۔ لیکن اسکے باوجود بھی کئی بار انسانیت کو زنده رکھنے والی مثالیں دیکھنے کو ملی۔

ای ٹی وی بھارت ایسے جانباز كووڈ ہیروز کو سلام پیش کرتا ہے۔

Last Updated : Jun 19, 2021, 6:59 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.