ETV Bharat / city

ترال:مویشی چوری کے بڑھتے واقعات سے عوام میں تشویش - ssp awantipora latest news

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال کے چیوہ اولر میں چوری کی واردات پیش آئی ہے جہاں دوران شب نقب زنوں نے تین کنبوں کے سات مویشی چرا کر انہیں خون کے آنسو رونے پر مجبور کر دیا ہے۔

فوٹو
فوٹو
author img

By

Published : Jun 29, 2021, 4:42 PM IST

ایک ایسے وقت میں جبکہ کووڈ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کی معاشی حالات ہر گزرتے دن کے ساتھ بگڑتی جا رہی ہے وہیں جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں مویشی چوری کے واقعات میں دن بدن اضافہ درج کیا جارہا ہے ،اور آئے روز اس حوالے سےخبریں سامنے آرہی ہیں جس کی وجہ سے عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تازہ چوری کی وارادات چیوہ اولر ترال میں پیش آیا ہے جہاں دوران شب نقب زنوں نے تین کنبوں کے سات مویشی چرا کر انہیں خون کے آنسو رونے پر مجبور کر دیا ہے۔

ترال:مویشی چوری کے بڑھتے واقعات سے عوام میں تشویش

معلوم ہوا ہے کہ چیوہ اولر میں رات کی تاریکی میں ان چوروں نے تین گاییں، دو بیل اور دو بچھڑے چرا لیے جس کے بعد یہ لوگ ہاتھ ملنے پر مجبور ہو گئے ہیں

تاہم لوگ اس بات پر حیران ہیں کہ مویشی چوروں کے حوصلے اتنے بلند کیوں ہیں۔

چیوہ اولر کے مقامی محمد مقبول نے بتایا کہ آج صبح جب اس نے گاو خانے کا دروازہ کھولا تو وہ یہ دیکھ کر حیران ہوئے کہ گاو خانے میں آخر گائے کہاں ہے ،اور اس کے بعد انہوں نے بھائی کے گاوخانہ کا دروازہ بھی کھولا تو وہاں اس کی گائے اور بچھڑا موجود نہیں پایا جبکہ بعد میں علاقے میں ایک اور شہری کے گاوخانے میں بھی لوٹ کی وادرات انجام دی گئی ہے ۔

غلام احمد ریشی نے جذباتی انداز میں بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی ہوتے ہوئے پولیس چوروں کو پکڑنے میں ناکام کیوں ہے ۔

مقامی لوگوں نے ایس ایس پی اونتی پورہ اور دیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ چوری کی بڑھتی وارداتوں میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:

غلام محمد راتھر نامی شھری نے بتایا کہ رات کے دوران انہوں نے آہٹ سنی تاہم انہیں شک ہوا کہ شائد باہر فوج ہے۔

لیکن جب وہ صبح اٹھے تو انہوں نے دیکھا کہ گائے اور بچھڑا غائب ہے جس کے بعد انہوں نے پولیس اسٹیشن میں اس حوالے سے رپورٹ درج کرائی ہے ۔

انہوں نے پولیس سے اس ضمن میں کاروائی کی مانگ کی ہے

اس بارے میں پولیس ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ چیوہ اولر ترال میں دوران شب پیش آئی چوری کی واردات کے حوالے سے رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.