ETV Bharat / city

اننت ناگ میں حضرت بل کعبہ مرگ پر برگیڈیر وی ایس ٹھاکر کی حاظری

برگیڈیر وی ایس ٹھاکر نے کہا کہ حضرت بل کعبہ مرگ ایسی جگہ ہے، جہاں لوگ بڑی تعداد میں آتے ہیں اس لیے اس جگہ کا استعمال لوگوں کو صحیح پیغام پہنچانے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔

sfd
sfd
author img

By

Published : Oct 11, 2020, 5:14 AM IST

بھارتی فوج کے 2 سیکٹر راشٹریہ رائفلز کے کمانڈر برگیڈیر، وی ایس ٹھاکر نے ضلع اننت ناگ کا دورہ کیا۔

ویڈیو

انہوں نے اننت ناگ میں واقع کعبہ مرگ حضرت بل درگاہ میں حاضری دی اور عقیدت کے طور پر درگاہ کے گنبد پر چادر چڑھانے کے بعد ریاست کی امن و سلامتی کے لئے دعا مانگی۔

اس موقعہ پر کئی عوامی وفود سمیت مذہبی رہنماؤں نے برگیڈیر سے ملاقات کی اور انہیں اپنے علاقہ میں درپیش مسائل و مطالبات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کے مسائل و مطالبات کو اعلی حکام کی نوٹس میں لائیں گے اور ان کی شکایات کا ازالہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

برگیڈیر وی ایس ٹھاکر نے کہا کہ حضرت بل کعبہ مرگ وادی کے مقدس درگاہوں میں ایک ہے، جہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا موئے مبارک موجود ہے۔

انہوں نے کہا لوگ بڑی تعداد میں اس جگہ آتے ہیں۔ اس لیے اس جگہ کا استعمال لوگوں کو صحیح پیغام پہنچانے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.