اننت ناگ: پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ کو ذرائع سے ایک خاص اطلاع موصول ہوئی تھی کہ دو افراد سمیر احمد ڈار ولد عبدالغنی ڈار ساکن گنڈ بابا خلیل نینا اور محمد اشرف صوفی ولد محمد اسماعیل صوفی ساکن کندر پورہ گوری نشہ آور اشیاء کی فروخت میں ملوث ہیں، جب کہ دونوں منشیات فروشوں نے اپنے گھروں میں بھاری مقدار میں نشہ آور اشیاء کا ذخیرہ کر رکھا ہے۔ Three Drug Peddlers Arrested in Anantnag
اطلاح موصول ہونے پر پولیس کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے ان دونوں مقامات پر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران گنڈ بابا خلیل نانیا کے رہائشی سمیر احمد ڈار کے گھر سے تقریباً 11 کلو چرس پاؤڈر برآمد ہوا۔
Injured Watchman Awarded in Motihari: جرائم پیشوں کی مخالف کرنے پر زخمی ہوئے چوکیدار کو انعام
اور محمد اشرف کے مکان پر تلاشی کے دوران تقریباً 62.5 کلو گرام فوکی ضبط کی گئی، جب کہ موقع پر ہی اس کام میں ملوث تیسرے ملزم محمد یونس صوفی ولد عبدالرشید صوفی ساکن کندر پورہ گوری کو بھی گرفتار کیا گیا اور بھاری مقدار میں منشیات ضبط کی گئی۔
اس حوالے سے این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ میں مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔