ETV Bharat / city

Qazigund Yatra bus Accident: امرناتھ یاتری بس حادثے کا شکار، متعدد زخمی - سالانہ امرناتھ یاترا 2022

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ علاقہ میں یاتریوں سے بھری بس حادثہ کا شکار ہوئی۔ حادثے میں تقربیاً 14 یاتریوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔Qazigund Yatra bus Accident

dozen-amarnath-yatris-injured-in-qazigund-road-accident
قاضی گنڈ میں یاترا گاڑی حادثہ کا شکار، کئی یاتری زخمی
author img

By

Published : Jul 14, 2022, 3:15 PM IST

Updated : Jul 14, 2022, 4:27 PM IST

جموں و کشمیر: ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ بدراگنڈ علاقہ میں امرناتھ یاتریوں سے بھری ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی جس میں تقربیاً 14 یاتری زخمی ہو ئے ہیں۔Qazigund Yatra bus Accident
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے زخمی یاتریوں نے بتایا کہ ان کی بس میں 36 یاتری سوار تھے، بس کی ایک ٹرالر کے ساتھ ٹکر ہوئی جس کے نتیجہ میں تقریباً 14 یاتری زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمی یاتریوں کو قاضی گنڈ ایمرجنسی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم گہری چوٹ ہونے کے سبب 3 زخمیوں کو جی ایم سی منتقل کیا گیا۔تمام یاتریوں کی حالت مستحکم ہے۔ پولیس حادثہ کی جانچ کر رہی ہے۔

امرناتھ یاتری بس حادثے کا شکار، متعدد زخمی

مزید پڑھیں:

بتادیں کہ وادی کشمیر میں خراب موسمی صورتحال کے باعث حکام نے امرناتھ یاترا کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ ایک عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ امرناتھ یاترا کو دونوں روٹس بال تل (گاندربل) اور نونہ ون (پہلگام) سے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق موسم میں بہتری کے بعد ہی یاتریوں کو آگے بڑھنے کی اجازت دی جائے گی

Last Updated : Jul 14, 2022, 4:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.