ETV Bharat / city

Arrangements For Shabe Qadar & Jumat Ul Vida: اننت ناگ میں شب قدر، جمعۃ الوداع اور عیدالفطر کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

author img

By

Published : Apr 25, 2022, 10:10 PM IST

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ غلام حسن شیخ نے متعلقہ افسران کے ہمراہ اننت ناگ میں ایک میٹنگ طلب کی، تاکہ شب قدر، جمعۃ الوداع اور عیدالفطر انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس میٹنگ میں محکمہ صحت، محکمہ خوراک، اینیمل ہسبنڈری، فوڈ سیفٹی، لیگل میٹرولوجی، پولیس، میونسپل کمیٹیوں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

adc-anantnag-reviews-arrangements-for-shab-e-qadr-jumat-ul-vida-and-eid-ul-fitr-in-anantnag
اننت ناگ میں شب قدر، جمعۃ الوداع اور عیدالفطر کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں شب قدر، جمعۃ الوداع اور عیدالفطر کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ، غلام حسن شیخ نے متعلقہ افسران کی میٹنگ طلب کی تاکہ شب قدر، جمعۃ الوداع اور عیدالفطر انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے۔

اے ڈی سی نے میٹنگ میں ہدایت دی کہ ضلع میں ضروری اشیاء کا وافر ذخیرہ دستیاب رکھا جائے۔ اس کے علاوہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اجتماع گاہ کے اطراف و اکناف کے علاقوں میں صفائی کا مناسب انتظام کیا جائے۔ انہوں نے فوڈ سیفٹی،محکمہ خوراک، میونسپل کمیٹی اور لیگل میٹرولوجی کے محکموں سے کہا کہ وہ قصبہ جات اور دیگر تمام مارکیٹوں میں بازاروں کی چیکنگ کو تیز کریں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔

مزید پڑھیں:

اے آر ٹی او کو ہدایت دی گئی کہ وہ عوامی نقل و حمل کی بہ آسانی دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ درگاہوں اور اجتماع گاہوں پر زائرین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑےڈاے ڈی سی نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ بڑے اجتماعی مقامات پر طبی سہولیات کو یقینی بنائیں۔ اسی طرح محکمہ اینمل ہسبنڈری سے کہا گیا کہ وہ ضلع میں مختلف مقامات پر مرغ کی فروخت کا انتظام کریں۔

میٹنگ میں محکمہ صحت، محکمہ خوراک، اینیمل ہسبنڈری، فوڈ سیفٹی، لیگل میٹرولوجی، پولیس، میونسپل کمیٹیوں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.