ETV Bharat / city

محکمہ خوراک کے سابق ملازم کے خلاف ایف آئی آر درج - former food dep employee

اے سی بی نے محکمہ خوراک کے سابق اسسٹنٹ اسٹور کیپر کے خلاف غیر منقولہ اثاثوں کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

acb registered case against former food dep employee
محکمہ خوراک کے سابق ملازم کے خلاف ایف آئی آر درج
author img

By

Published : Aug 23, 2020, 4:07 PM IST

اینٹی کرپشن بیورو نے ضلع اننت ناگ کے رہنے والے محکمہ خوراک کے سابق اسسٹنٹ اسٹور کیپر محمد الطاف دلال کو غیر منقولہ اثاثوں کی جمع آمدنی کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اے سی بی کو تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ محمد الطاف دلال اپنی ملازمت کے دوران غیر منقولہ اثاثے بڑھاتے رہا۔

اے سی بی کو تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ اس شخص کے پاس دیوا کالونی جنگلات منڈی اننت ناگ میں سات کنال سے زائد اراضی پر مشتمل ایک کنکریٹ مکان، مومن آباد میں دو کنال پر محیط ایک پختہ ڈھانچہ موجود ہے۔ جو گودام کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ مومن آباد اننت ناگ میں تین کنال اراضی بھی شامل ہے، جس پر اسپتال کی عمارت کا تعمیری کام جاری ہے۔

سیاحتی مقام پہلگام میں چار کنال اراضی پر موجود لال کوٹھی ہوٹل میں ان کی غیر منقولہ جائیداد بھی شامل ہے۔

اے سی بی نے بتایا ہے کہ اننت ناگ اور پہلگام میں موجود جائیداد کی شناخت ہوچکی ہے اور وہاں کی تلاشی جاری ہے۔ تلاشی کے دوران بینک اکاؤنٹس اور کاروبار سے جڑے متضاد مواد ضبط کرلیا گیا۔

ملزم کے پاس موجود چند گاڑیاں بھی ضبط کی گئی ہیں جن میں ایک اسکارپیو، ایک آئی 20 ایک ٹاٹا موبائل، ایک ٹاٹا اے سی ای کیریج شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.