پنجاب بجلی پانی کی مہنگائی کو لے کر وزیراعلی کے دفتر پر عام آدمی پارٹی نے دھرنا پروگرام منظم کیا جبکہ پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کے بعد کارکنان اور پولیس اہلکاروں میں جھڑپ ہوگئی جس میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ سیکٹر 3 تھانہ پولیس نے واقعہ کے بعد عاپ کے رہنماؤں کے خلاف آئی پی ایس کی دفعہ 147 ،149،332،356، اور188 کے تحت معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔

اطلاع کے مطابق گذشتہ روزبجلی پانی کی مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی پارٹی کے رہنما ایم ایل اے ہاسٹل میں جمع ہونے لگے تھے، جن کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے پولیس نے چاروں طرف سے سخت سکیورٹی کا انتظام کیا تھا۔
مزید پڑھیں: 'بنگال تہذیب و تمدن کا مرکز'
اس موقع پر بھگونت مان، پر تی پکچھ ہرپال چیما، امن اروڑا، بلجیندر کور سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے خطاب کیا۔
واضح رہے کہ واقعہ کے بعد تقریبا 250 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا گیا تھا بعدازاں کچھ افراد کو رہا کردیا گیا جبکہ ابھی بھی کچھ افراد پولیس کی حراست میں ہیں۔