ETV Bharat / city

چودھری خورشید احمد کو خراج عقیدت - چودھری خورشید احمد کو خراج عقیدت

راجستھان کے ریاستی وزیر ٹیکارام جولی نے چودھری آفتاب احمد کی رہائش گاہ پر پہنچ کر مرحوم چودھری خورشید احمد کو خراج عقیدت پیش کیا۔

rajasthan-state-minister-tika-ram-joli
راجستھان کے ریاستی وزیر ٹیکارام جولی
author img

By

Published : Mar 11, 2020, 10:17 PM IST

راجستھان کے ریاستی وزیر اور الور سے رکن اسمبلی ٹیکا رام جولی آج میوات نوح چودھری آفتاب احمد کی رہائش گاہ پر مرحوم چوھدری خورشید احمد کو خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے۔

راجستھان کے ریاستی وزیر ٹیکارام جولی

رکن اسمبلی ٹیکا رام جولی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چودھری خورشید احمد میوات کے بڑے رہنما تھے۔ ان کا الور سے گہرا رشتہ تھا وہیں سے انہوں نے وکالت اور سیاست بھی وہیں سے شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کی دنیا میں وہ ایسی شخصیت تھے جن سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا تھا آج وہ اس دنیا میں نہیں ہیں میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ چودھری خورشید احمد 20 جون 1934 کو پیدا ہوئے تھے۔ وہ ایک وکیل کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے نامور سیاستدان بھی تھے۔ جو فریدہ آباد ، ہریانہ سے ممبر پارلیمنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ پنجاب اور ہریانہ قانون ساز اسمبلی کے لیے پانچ مرتبہ ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ خورشید احمد نے 1961 میں فردوس بیگم سے شادی کی۔ ان کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.