علیگڑھ تھانہ سول لائن علاقے جمال پور میں واقع اربن پرائمری ہیلتھ سنٹر میں کووڈ ویکسینیشن کے دوران کووڈ ویکسین سے بھری کچھ سیرنج کوڑے میں ملنے کے معاملے میں انتظامیہ کی جانچ کے بعد مرکز کی انچارج میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عارفین زہرا اور نرس نیہا جان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان پر عوامی املاک کو نقصان پہنچانے، وبائی ایکٹ کی خلاف ورزی، سازش اور غلط معلومات دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
وہی نیہا خان نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر اپنے خلاف وائرل ویڈیو کو جھوٹا اور غلط بتایا، کیوں کہ وائرل ویڈیوز کے مطابق ان کو موقعے پہ نہیں پکڑا گیا تھا، تقریبا چار گھنٹے بعد فون کرکے گھر سے بلا کر بتایا گیا کہ ویکسینیشن لاپرواہی کا معاملہ۔
نیہا خان نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ 'میں بے قصور ہوں، مجھے 22 مئی کو اروند کیشو (فارماسسٹ) نے زبردستی جمالپور صحت مرکز پر ڈیوٹی کرنے کے لیے بلایا تھا جبکہ میری ڈیوٹی اس روز دوسرے مرکز پر تھی۔
جمال پور صحت مرکز پر میں نے صبح ساڑھے دس بجے سے تقریبا سوا گیارہ بجے تک 10 سے 15 ویکسین لگائی تھی، اس کے بعد میں کمپیوٹر پر ڈیٹا انٹری کرنے لگی، اس کے بعد دیگر نرس نے ویکسین لگائی۔
میری غیر موجودگی میں کس نے کیا کیا، ویکسین سے بھری سرنج کوڑے دان میں کس نے پھیکی، مجھ کو نہیں معلوم۔ روزانہ کی طرح میں اپنے گھر دوپہر کا کھانا کھانے گئی تھی اسی دوران مجھے ٹیلیفون کر کے بلایا گیا اور اروند کیشو (فارماسسٹ) نے میرے اوپر الزام لگایا۔
نیہا خان نے مزید بتایا کہ 'مجھے اس پورے معاملے میں پھنسایا جا رہا ہے۔ میں گذشتہ چھ برسوں سے اپنی نوکری کو بخوبی انجام دے رہی ہوں، آج تک کوئی بھی شکایت میرے خلاف نہیں ملی۔
میرے خلاف سازش کی گئی ہے، مجھے شک ہے اروند کیشو (فارماسسٹ) پر، کیونکہ اس روز اروند کیشو نے ہی مجھ کو زبردستی بلاکر جمالپور سینٹر پر نوکری کرنے کو کہا اور اکثر میرا اس سے جھگڑا ہوتا ہے، کچھ روز قبل ہی اروند کیشو نے مجھ سے کہا تھا کہ 'میں تجھے یہاں پر نوکری نہیں کرنے دوں گا۔ اس لئے میری درخواست ہے کہ اس پورے معاملے کی اعلی سطح پر جانچ کی جائے'۔
نیہا خان کے والد نے بتایا کہ میری بیٹی کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی ہے لیکن میری بیٹی بے قصور ہے اس کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اروند کیشو(فارماسسٹ) کے اوپر شک ہے اس نے ہی میری بیٹی کو پھنسانے کی کوشش کی ہے۔