ETV Bharat / city

AMU Urdu Department Annual Magazine 'Raftar':اے ایم یو شعبہ اردو کے سالانہ میگزین 'رفتار' کا اجراء - ETV BHARAT URDU

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے شعبہ اردو کے سالانہ میگزین 'رفتار' (2021-2020) کا اجراء وائس چانسلر کے ہاتھوں ان ہی کے دفتر میں عمل میں آیا۔AMU Urdu Department's Annual Magazine 'Raftar

اے ایم یو شعبہ اردو کے سالانہ مجلہ 'رفتار' کا اجراء

author img

By

Published : Apr 7, 2022, 6:06 PM IST

اے ایم یو شعبہ اردو کے سالانہ میگزین 'رفتار' کا اجراءAnnual Magazine 'Raftar کے موقع پر وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'رفتار' Raftar کا ہر شمارہ نہ صرف پابندی کے ساتھ شائع ہوتا ہے بلکہ اس کا ہر شمارہ تاریخی اہمیت کا حامل بھی ہوتا ہے۔ وائس چانسلر نے شعبہ اردو کے اراکین اور خصوصی طور پر مرتبین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس میگزین میں طلبہ کی کارکردگیوں کو بھی زیادہ سے زیادہ شامل کرنا چاہئے تاکہ ان کا حوصلہ بڑھے اور بہتر انداز میں ان کی صلاحیتوں کی نمائندگی ہو سکے۔
اس موقع پر صدر شعبہ اردو پروفیسر محمد علی جوہر نے اس بات کی وضاحت کی کہ شعبہ اردو کے طلبہ نے زندگی کے مختلف میدانوں میں جب بھی نمایاں کامیابی حاصل کی ہے شعبے سے وابستہ تمام اساتذہ نے ان کی کاوشوں کو سراہا ہے اور شعبے کے سالانہ میگزین میں ان کی کامیابیوں کو نمایاں طریقے سے پیش کیا ہے۔ وائس چانسلر کے دفتر میں اجراء کے موقع پر شعبہ اردو کے سینئر اساتذہ میں پروفیسر سید محمد ہاشم، پروفیسر شہاب الدین ثاقب، پروفیسر قمر الہدی فریدی، پروفیسر سراج اجملی اور ڈاکٹر راشد انور راشد بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:'Remotely Operated Vehicles' competition in AMU': اے ایم یو میں "ریموٹلی آپریٹنگ وہیکل" مقابلہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.