ETV Bharat / city

اے ایم یو: جشن صد سالہ کے موقع پر لائبریری اور سکالرشپ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں جشن یوم سرسید کے موقع پر اے ایم یو اولڈ بوائز ایک لائبریری اور اسکالرشپ دینے کا اہتمام کرے گا۔

جشن صد سالہ کے موقع پر لائبریری اور سکالرشپ

author img

By

Published : Oct 15, 2020, 12:57 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع معروف عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سو سالہ جشن کے موقع پر اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن علی گڑھ بانی درس گاہ سرسید احمد خاں کے نام پر بیس سکالرشپ اور ایک لائبریری کا قیام کرے گا۔

جشن صد سالہ کے موقع پر لائبریری اور سکالرشپ

سو برس قبل سنہ 1920 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)، محمڈن اینگلو اورینٹل کالج (ایم اے او) کی شکل میں وجود میں آئی تھی۔

آج نہ صرف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بلکہ پوری علیگ برادری یونیورسٹی کا سو سالہ جشن منارہی ہے جس کے موقع پر اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن علی گڑھ نے بانی سر سید احمد خان کے نام سے بیس سکالرشپ سالانہ اور ایک لائبریری قائم کرنے کا اعلان کیا۔

اے ایم یو سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد فارغ طلبہ اولڈ بوائز کی ممبرشپ لیتے ہیں، جس سے دنیا میں موجود اولڈ بوائز سے رابطہ قائم رہتا ہے اور ایک دوسرے سے مشورہ کرتے رہتے ہیں۔

اے ایم یو سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد فارغ طلبہ اولڈ بوائز کی ممبرشپ لیتے ہیں

اے ایم یو کی تعلیمی سطح پر جو کمیاں ہیں ان کو دور کرنے کے لیے اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن ملک کی دیگر ریاستوں کے ساتھ بیرونی ممالک میں بھی ہیں۔

اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے نائب صدر اعظم میر خان نے خصوصی گفتگو میں بتایا اولڈ بوائز ایک ایسا پلیٹ فارم ہے، جہاں اے ایم یو سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد فارغ طلبا یہاں پر آکر رکنیت حاصل کرتے ہیں اور اس کی وجہ سے پوری دنیا کے اندر اپنی خدمات انجام دے رہے اولڈ بوائز انرولڈ ہیں جس کی مدد ایک دوسرے سے رابطہ کیا جاتا ہے اور مشورہ کیا جاتا ہے اور اے ایم یو کی تعلیمی سطح پر جو کمیاں ہیں وہ پوری کی جاتی ہیں۔

سو برس قبل سنہ 1920 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)، محمڈن اینگلو اورینٹل کالج (ایم اے او) کی شکل میں وجود میں آئی تھی

اعظم میر نے مزید بتایا کہ 'انتظامیہ کے ساتھ ہم لوگ مل جل کر یہ کام کرتے ہیں کہ اے ایم یو میں ہم اور کیا کرسکتے ہیں ہماری ذمہ داری بنتی ہے'۔

اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے رکن اور طلبہ یونین کے سابق صدر شہزاد عالم برنی نے بتایا اولڈ بوائز کا مقصد یہ ہے کہ اے ایم یو جو بھی قدم اٹھائے گا سو سالہ کا جو یہ وقفہ پورا ہوا ہے ان میں اگلے سو سال میں کیسے کرنا ہے اس پر ایک منصوبہ بنائیں گے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں جشن یوم سرسید کے موقع پر اے ایم یو اولڈ بوائز ایک لائبریری اور اسکالرشپ دینے کا اہتمام کرے گا

انہوں نے کہا کہ اولڈ بوائز اور انتظامیہ آپس میں دو بھائیوں کی طرح ہیں جو مشترکہ طور پر گھر کو چلاتے ہیں ان شاء اللہ اولڈ بوائز ایسوسی ایشن انتظامیہ کے ساتھ رہے گی اس معاملے میں اور سرسید کے جو بھی مقاصد تھے جو سرسید نے پہلے ایک مدرسے کی شکل سے شروعات کی تھی اور ان کے مقصد کو پورا کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو جوڑنے کے کام کریں گے صحیح راہ دکھائیں گے جو سرسیداحمدخان ہمیں دکھائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.