علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) کے ڈاکٹرز کی ایک ایسوسیشن ہوتی ہے، جس کا نام ریسیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (آر ڈی اے) ہے جس میں صدر، نائب صدر اور سیکریٹری کے ساتھ دیگر عہدیداران ہوتے ہیں جو تمام ڈاکٹرز کی رضامندی سے ڈاکٹرز کے حق میں کام کرتے ہیں۔ یہ تنظیم طلبہ یونین کی طرح ہی کام کرتی ہے۔ لیکن اے ایم یو، آرڈی اے کے انتخابات 2019 کے بعد سے نہیں ہوئے ہیں، گزشتہ برس کرونا وبا کے سبب اور رواں برس دو مرتبہ خط لکھنے کے باوجود انتظامیہ ڈاکٹرز کے بھی انتخابات نہیں کر آرہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی گڑھ: اے ایم یو کی سو سالہ تاریخ پر مبنی کتاب منظرِعام پر
واضح رہے اے ایم یو میں اس وقت طلبہ یونین (AMUSU) بھی نہیں ہے، اے ایم یو ٹیچرز ایسوسی ایشن (AMUTA) بھی نہیں ہے، انتظامیہ ایکزیکیٹیو کونسل (EC) کے انتخابات بھی نہیں کرا رہا اور اکیڈمی کورٹ (AC) مکمل رکن نہیں ہیں۔