ETV Bharat / city

علی گڑھ محکمہ صحت کی لاپرواہی اجاگر - علی گڑھ میں کورونا ٹیسٹ

علی گڑھ محکمہ صحت کے ڈپٹی سی ایم او پی کے شرما نے بتایا کہ کورونا کی جانچ کے لیے 26 نمونے لیے گئے تھے جس میں سے تقریبا 20 نمونہ سڑک میں گڑھے اور سخت گرمی کی وجہ سے خراب ہوگئے ہیں۔

علی گڑھ محکمہ صحت کی لاپروائی
علی گڑھ محکمہ صحت کی لاپروائی
author img

By

Published : Jun 25, 2020, 8:38 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے محکمہ صحت کی کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ کے تعلق سے عجیب و غریب لاپرواہی سامنے آئی ہے۔

ڈپٹی سی ایم او نے 17 جون کو لیے گئے 26 نمونوں کے خراب ہونے کی وجہ سخت گرمی اور سڑک میں گڑھے کو بتایا ہے۔

17 جون کو دھررا کے علاقے میں کورونا وائرس کے دو مثبت رپورٹ آنے کے بعد محکمہ صحت نے جانچ کے لیے مزید 26 افراد کے نمونے لیے تھے لیکن ابھی تک اسکی رپورٹ حاصل نہ ہوسکی تھی جس کی وجہ سے محکمہ صحت سے تفصیلات کے لیے رابطہ کیا گیا تو ڈپٹی سی ایم او نے بتایا کہ وہ 26 نمونے جو کورونا وائرس کی جانچ کے لئے لیے گئے تھے سخت گرمی اور سڑک میں گڑھے کی وجہ سے خراب ہو گئے ہیں۔

علی گڑھ محکمہ صحت کی لاپروائی۔ ویڈیو

علی گڑھ محکمہ صحت کے ڈپٹی سی ایم او پی کے شرما نے بتایا کبھی کبھی گاڑی کے جھٹکے اور گرمی کی وجہ سے نمونے خراب بھی ہو جاتے ہیں۔

تقریباً 200 نمونوں کی جانچ روزانہ کی جا رہی ہے اور جو دھررا کے علاقے سے 26 نمونے لیے گئے تھے اس میں سے تقریبا 20 نمونہ خراب ہوگئے ہیں اور ہم نے دوبارہ نمونے لینے کے لیے کہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.