ETV Bharat / city

کورونا وائرس سے متاثر افراد صحتیاب - صت یابی سے اس مرض کو لیکر پریشان یا چین سے بھارت پہنچے لوگوں کو راحت ملی ہے

اس ماہ بھارت کی ریاست کیرالا میں تین افراد کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے جو چین سے بھارت لوٹے تھے، جس کے بعد کیرالا حکومت نے صحت کی ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کئی احتیاطی اقدام کئے، ان تین افراد کو علاحدہ وارڈز میں رکھ کر خصوصی علاج کیا گیا۔ تینوں مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

corona-virus-finished-in-kerla
کورونا وائرس کے مریض صحت یاب ہوئے
author img

By

Published : Feb 20, 2020, 5:59 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:38 PM IST

اس ماہ بھارت کی ریاست کیرالا میں تین افراد کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے جو چین سے بھارت لوٹے تھے، جس کے بعد کیرالا حکومت نے صحت کی ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کئی احتیاطی اقدام کئے، ان تین افراد کو علاحدہ وارڈز میں رکھ کر خصوصی علاج کیا گیا۔ تینوں مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

کیرالا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی شناخت کے بعد پورے ملک میں احتیاطی تدابیر اپنائی گئیں۔

ڈاکٹرز نے اس وائرس میں مبتلا تینوں مریضوں کا کامیاب علاج کرتے ہوئے انہیں صحتیاب کیا، اور انہیں گھر بھیج دیا۔

آج تریچور ہسپتال سے مذکورہ مرض میں مبتلا تیسرے مریض کے صحتیاب ہونے کے بعد اسے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل الاپوزہ اور کاسرگوڑ کے ہسپتالوں سے باقی دو مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا تھا۔

اس طرح بھارتی ڈاکٹرز نے پوری لگن اور جستجو کے ساتھ اس جان لیوا مرض میں مبتلا پائے گئے مریضوں کا کامیاب علاج کیا۔

اس ماہ کی شروعات میں چین سے یہ تین افراد بھارت پہنچے تھے جو کوررونا وائرس میں مبتلا پائے گئے، کیرل کے مخلتف ہسپتالوں میں انھیں علاحدہ وارڈز میں رکھا گیا اور ان کا علاج کیا گیا۔

اس کے علاوہ کیرالا میں دو ہزار 242 افراد کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

حکومت ہند نے چین میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے تناظر میں بھارت کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے وزرا اور عہدیداروں کی ٹاسک فورس تشکیل دی، تاکہ کورونا وائرس کے انسداد کی تدابیر اختیار کی جاسکیں۔ بھارت سے آئے دن ہزاروں تاجر چین جاتے ہیں۔ بہت سارے طالب علم ہیں جو طبی تعلیم کے لئے جاتے ہیں۔ حکومت نے اس مقصد کے لئے بھارتی سفارت خانے کو دن میں 24 گھنٹے دستیاب رہنے کے لئے پابند کیا ہے۔ وزیر اعظم نے وزراء اور عہدیداروں کے ساتھ ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ بھارت ایک سرحدی ملک ہونے کے طور پر زیادہ محتاط رہے۔

کیرالا میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج اور ان کی صت یابی سے اس مرض کو لے کر پریشان یا چین سے بھارت پہنچے لوگوں کو راحت ملی ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.