ETV Bharat / city

راجستھان: وزیر اعلی کی جانب سے پیش کی گئی چادر - ajmer, rajasthan

حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے 809ویں عرس مبارک کے موقع پر مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی جانب سے عقیدت کی چادر کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ ان کی طرف سے یہ چادر ایس کے مدین لے کر پہنچے تھے۔

Rajasthan: Chadar presented by the Chief Minister
راجستھان: وزیر اعلی کی جانب سے پیش کی گئی چادر
author img

By

Published : Feb 24, 2021, 9:46 AM IST

عقیدت کی چادر اور منّت کے دامن کو پھیلائے ہوئے مدھیہ پردیش اقلیت و پسماندہ طبقات کے سابق وزیر ایس کے مدین، حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی بارگاہ میں شیوراج سنگھ چوہان کی چادر لے کر پہنچے تھے۔ خواجہ صاحب کے 809 ویں عرس کے موقع پر آئے اس چادر کے ساتھ ایک پیغام بھی بھیجا گیا۔

ویڈیو

ایس کے مدین نے بتایا کہ شیو راج سنگھ نے خواجہ کے دربار میں صوبے کی خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا مانگی ہے۔ ایس کے مدین کے مطابق شیو راج سنگھ چوہان، خواجہ غریب نواز سے بے حد عقیدت رکھتے ہیں اور ہر برس خواجہ کے آستانے پر عقیدت کی چادر کا نذرانہ بھی پیش کرتے ہیں۔ درگاہ کے خادم سید نصیر الدین چشتی نے ایس کے مدین اور ان کے ساتھیوں کو زیارت کرائی اور دربار کا تبرک نظر کیا۔

اس موقع پر مدھیہ پردیش اور ملک کے لیے ترقی اور خوشحالی کی خصوصی دعا بھی کی گئی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.