تقریباً تین مہینے کے وقفے کے بعد خواجہ غریب نواز کی بارگاہ خاص و عام زائرین کے لیے کھول دی گئی ہے، جہاں اب زائرین کو داخلے کے وقت کووڈ 19 ہدایت نامہ پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ اس سلسلے میں درگاہ کمیٹی نے درگاہ حدود اور اس کے اطراف کو سینیٹائز کروایا ہے اور ساتھ ہی سماجی دوری قائم کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ زائرین کے لیے تھرمل اسکریننگ، سینیٹائزر اور ماسک کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔
درگاہ شریف کے تمام گیٹوں پر پولیس اہلکاروں اور درگاہ کمیٹی کے ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے، جو حکومتی گائڈ لائن کے بارے میں تمام عقیدت مندان- زائرین کو آگاہ کریں گے اور سینیٹائزر اور ماسک بھی مہیا کرائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:زائرین کا انتظار ختم، خواجہ کا دربار کھلا