انجمن سید زادگان کے عہدیداروں کے ساتھ درگاہ کمیٹی کے صدر امین پٹھان، نائب صدر منور خان اور دیگر ممبران کی موجودگی میں کام شروع کیا گیا۔
اس موقع پر کام کی کامیابی کے لئے دعا کی گئی۔ درگاہ کمیٹی کے چیئرمین امین پٹھان نے بتایا کہ خواتین کاریڈور کا کام آئندہ چار ماہ میں مکمل ہوجائے گا، اس سے درگاہ شریف آنے والی خواتین زائرین کو بہتر سہولیات میسر ہو پائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:اجمیر درگاہ کمیٹی کا اجلاس مکمل
غور طلب ہے کہ درگاہ کمیٹی آئندہ برس گزشتہ بقایا ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کریں گی۔ یہی وجوہات ہے کہ درگاہ کے ترقیاتی کاموں کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے۔