ETV Bharat / city

اجمیر: ویکسینیشن کیمپ میں ہنگامہ

author img

By

Published : Jul 17, 2021, 12:39 PM IST

ریاست راجستھان کے اجمیر شہر میں اس وقت افراتفری کا ماحول ہوگیا جب لونگیہ علاقہ میں ویکسینیشن کیمپ میں مار پیٹ -گالی گلوچ شروع ہو گئی۔

Ajmer: Violence in vaccination camp
اجمیر: ویکسینیشن کیمپ میں ہنگامہ

اطلاعات کے مطابق علاقہ لونگیہ میں بذریہ کونسلر ویکسینیشن کیمپ لگایا گیا تھا۔ مقامیوں کا الزام ہے کہ کونسلر ان کی جانب توجہ نہیں دے کر اپنے لوگوں کی ویکسینیشن کروا رہے تھے، ایسے میں شدید گرمی میں گھنٹوں انتظار کے باوجود انہیں ویکسین نہیں لگائی گئی۔ ان ہی وجوہات کے سبب لوگوں کا صبر بے قابو ہو گیا اور موقع پر ہی دو دو ہاتھ کے لیے لوگ آمنے سامنے ہو گئے۔

ویڈیو

موقع پر موجود کسی شخص نے جھگڑے کا ویڈیو ریکارڈ کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔ کیمپ میں علاقہ کے ذمہ داران لوگوں نے بیچ بچاؤ کیا اور آپسی سمجہائش سے معاملہ حل کروا دیا۔
ڈاکٹر اجے محاور کے مطابق کووڈ 19 سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے حکومت کی جانب سے ویکسینیشن کیا جا رہا ہے، اس مرتبہ پہلی اور دوسری ڈوز دونوں لگائی جا رہی ہے، جس میں کثیر تعداد میں لوگ پہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اجمیر: ایس ڈی ایم اور اس کے بیٹے کے خلاف شکایت

اجمیر میں ہر روز مختلف علاقوں میں بذریعہ کونسلرز اور سماجی تنظیموں کے ویکسینیشن کیمپ لگایا جارہا ہے۔ ایسے میں لوگوں میں آئی بیداری کے سبب اب زیادہ تر کیمپ میں اس طرح کا ہی جدو جہد نظر آرہا ہے۔ ایسے میں ضلع انتظامیہ کو توجہ دینے کی بھی بے حد ضرورت ہے تاکہ آئندہ چھوٹے جھگڑوں سے بڑی واردات نہ بن سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.