بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کا 79واں یوم پیدائش منایا گیا۔ اس موقع پر ان کے چاہنے والے مذہبی مقامات پر ان کی صحت تندرستی اور سلامتی کی دعا کررہے ہیں۔ مشہور حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ اجمیر شریف میں بھی امیتابھ بچن کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی اور دربار میں چادر پیش کرکے غریبوں میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
ایسے میں اجمیر شریف حضرت خواجہ غریب نواز چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ میں بھی امیتابھ بچن کی صحت تندرستی اور سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔ اجمیر شریف میں بالی ووڈ کے دعاگو سید مودودی سید صغیر اور ظاہری دے خواجہ صاحب کی بارگاہ میں امیتابھ بچن کی یوم پیدائش کے موقع پر چادر پوشی اور غریبوں میں لنگر تقسیم کر کے دعا مانگی گئی۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن اجمیر شریف درگاہ خوجہ معین الدین چشتی سے بے حد عقیدت رکھتے ہیں ایک مرتبہ 40 سال بعد اپنی منت پوری ہونے پر دھاگا کھولنے کیلئے اجمیر پہنچے تھے۔