ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں 'بزم گنگوں جمن تنظیم' کی جانب سے مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔
مشاعرے کے منتظیمین کے مطابق اس مشاعرے کا مقصد ملک کی فضا سے مذہب کے نام پر گھول رہے زہر کو ختم کرنا ہے۔
مشاعرے میں اردو کے شعرا اور دانشوروں نے ملک کے حالات کے تناظر میں اپنے شعر سے سامعین کو محظوظ کیا۔
مشاعرے میں وطن پرستی اور انسان کو انسان سے محبت کرنے کا پیغام دیا گیا، تمام شعرا نے عمدہ کلام پیش کئے اور حاضرین کی داد حاصل کی۔
مشاعرے کے درمیان بیکانیر کے مشہور اردو شاعر ڈاکٹر معین الدین نے خوب سماں باندھا۔ اسی طرح اجمیر کے مشہور و معروف اردو شاعر شاہین کی لکھی کتاب 'مجاہدے ادب شاہد جمالی' کا اجراء بھی کیا گیا۔
مشاعرے میں اجمیر کے اردو شاعر ڈاکٹر ساحل عشرت، سید عمران چشتی، گوپال گرگ، وید پرکاش، قمر عابدی اور ڈاکٹر فرید شامل تھے۔