توکتے طوفان کی وجہ سے پورے گجرات میں بارش جاری ہے اور آئندہ 25 گھنٹوں کے دوران ریاست کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔احمدآباد میں کل رات سے مسلسل بارش ہورہی ہے جس کے سبب بڑی تعداد میں درخت اور مکانات گرنے کی بھی اطلاع ملی ہے۔
موسلا دھار بارش سے نچلے علاقوں میں پانی بھی بھر گیا ہے لوگوں کو گھروں سے باہر جانے میں بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، حتی کے احمدآباد کے ہاٹ کیشور سرکل پر کورونا ٹیسٹنگ روم بھی طوفان سے گر گیا۔
اس کے علاوہ بارش کے سبب احمدآباد کے کھو کھرا علاقے میں مکان کج گیلری گرنے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے، احمدآباد میں توکتے طوفان کے سبب بہت سے علاقوں میں پانی بھر گیا ہے۔
احمدآباد کی سابرمتی متی ندی کے واسنا برج کے دو دروازے بھی کھولے گئے ہیں، احمدآباد میں 80 سے 90 کلومیٹر کی رفتار ہوا چل رہی ہے، شام 6 بجے کے بعد احمدآباد سے راجستھان کی جانب اس طوفان کے کوچ کرجانے کا امکان ہے۔