ریاست میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بارے میں میڈیا کو تفصیل دیتے ہوئے ، ڈی جی پی گجرات شوانند جھا نے کہا کہ جھوٹی افواہوں کو نہ پھیلانے اور وائرل ویڈیو کو نہ شیر کرنے کی بار بار اپیلیں کی گئیں ہیں ، اس کے باوجود اس طرح کے واقعات پیش آنے پر پولس نے سخت کارروائی کی ہے۔
شہریوں کو ایسی حرکتیں نہیں کرنی چاہیں اس کے لئے خاص ہدایت نامہ دیا گیا ہے۔پولیس سسٹم اس معاملے کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔گزشتہ رات اس طرح کے 14معاملے سامنے آنے پر اب تک 46 افراد کو گرفتار کیا گیا۔اب تک شو شیل میڈیا کا غلط استعمال کرنے پر 102 مقدمہ درج کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں ڈرون اور سی سی ٹی وی کے ذریعہ نگرانی مزید باریکی سے کی جا رہی ہے۔ ریاست میں 179 ڈرون کے ذریعے روزآنہ سرویلنس کیا جارہا ہے ڈرون کی فوٹیج کی بنیاد پر کل تک 342 اور اب تک 388 معاملے درج کیے گئے ہیں تاہم 3601 افراد پر مقدمے درج کر حراست میں لیا گیا ہے ۔سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر گزشتہ روز 24 جرائم درج ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران رضاکارانہ خدمات انجام دینے والی تنظیموں کے ذریعہ غریبوں کو رضاکارانہ خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کل نظام الدین مرکز کے 110 افراد کی شناخت کی گئی ہے جبکہ آج مزید 16 افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔ اب تک ، مجموعی طور پر 126 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اور احمدآباد میں دو چھوٹا ادےپور میں تین اور جوناگڑھ میں 11۔ اس طرح اب تک 126لوگوان کو حراست میں لیا گیا، اور ان کا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔
ان میں سے پانچ احمد آباد میں اور چھوٹا پور میں ایک کورونا وائرس کا مثبت کیس سامنے آیا ہے۔