ETV Bharat / city

Central Waqf Council: سینٹرل وقف کاؤنسل کے اراکین کی حضرت شاہ عالم درگاہ میں حاضری

سینٹرل وقف کاؤنسل Central Waqf Council کے اراکین آج گجرات کی مشہور درگاہ حضرت شاہ عالم سرکار کی زیارت کی اور مزار پر چادر پیش کی

Members of Central Waqf Council visited Hazrat Shah Alam Dargah in ahmadabad
سینٹرل وقف کاؤنسل کے اراکین کی حضرت شاہ عالم درگاہ میں حاضری
author img

By

Published : Dec 18, 2021, 10:41 PM IST

وقف املاک کے تحفظ کے لیے سرگرم سینٹرل وقف کاؤنسل Central Waqf Council کے اراکین دو روزہ گجرات کے دورے پر تھے، اس دوران انہوں نے گجرات کی وقف بورڈ کا جائزہ لیا اور گجرات کی تاریخی وراثت کا دورہ بھی کیا۔

سینٹرل وقف کاؤنسل کے اراکین کی حضرت شاہ عالم درگاہ میں حاضری

اس کے علاوہ وقف کے اراکین نے گجرات کی مشہور درگاہ حضرت شاہ عالم درگاہ hazrat shah alam dargah کی زیارت کی اور مزار پر چادر پیش کی۔

اس تعلق سے شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ آج کشمیر، حیدرآباد، دلی سے سینٹرل وقف کاؤنسل کے اراکین شاہ عالم درگاہ میں حاضری دی اور درگاہ میں عقیدت کی چادر اور پھول بھی پیش کیے، وقف کے اراکین نے بھارت میں امن و امان کی دعائیں بھی کیں۔

اس موقع پر گجرات وقف بورڈ کے چیئرمین سجاد ہیرا نے کہا کہ ہم سب سے پہلے شاہ عالم سرکار کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہم کو اس درگاہ کی زیارت نصیب ہوئی۔

انھوں کہا کہ اس کے علاوہ سینٹرل وقف کاؤنسل کے اراکین نے وقف بورڈ کا دورہ بھی کیا اور وقف املاک کے تحفظ پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: احمدآباد: شاہ عالم درگاہ میں قوالی کا اہتمام

وہیں بی جے پی اقلیتی سیل کے قومی جنرل سیکریٹری صوفی ایم کے چشتی نے بتایا کہ سینٹرل گورنمنٹ قدیمی ادارہ و وراثت کے انفراسٹرکچر کے ڈیولمپنٹ کا کام کر رہی ہے۔

اسی طرح احمدآباد کی مشہور شاہ عالم درگاہ کے انفراسٹرکچر کی بھی ترقی ہونی چاہیے۔

اس درگاہ کی زیارت کرنے آئے سینٹرل وقف کاؤنسل کے رکن حنیف علی نے کہا کہ ہم حیدرآباد، کشمیر اور دلی سے سینٹرل وقف کاؤنسل کے اراکین گجرات وقف بورڈ کا جائزہ لینے آئے تھے اورحضرت شاہ عالم درگاہ کی زیارت بھی کی۔

گجرات وقف بورڈ میں اس دوران ہماری میٹنگ بھی ہوئی اور ایجنڈے کے مطابق رپورٹ حاصل کی گئی اور وقف املاک کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھانے کی بات کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.