ETV Bharat / city

گجرات میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری

ریاست گجرات میں گزشتہ کئی دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ 21 سے 24 اگست تک موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔

گجرات میں گزشتہ کئی دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری

author img

By

Published : Aug 21, 2020, 6:23 PM IST

خلیج بنگال میں لا پریشر سرگرم ہونے کی وجہ سے گجرات میں شدید بارش ہونے کی پیش گوئی محکمۂ موسمیات نے کی ہے۔ تاہم گجرات میں اب تک 89 فیصد بارش درج کی گئی ہے۔

گجرات میں گزشتہ کئی دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری
گجرات میں گزشتہ کئی دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری

گجرات میں مسلسل بارش کی وجہ سے سیلابی صورت حال دیکھنے کو مل رہی ہے۔ خلیج بنگال میں لا پریشر کی وجہ سے 21 سے 24 اگست تک گجرات میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات گجرات کے ڈائریکٹر جینت سرکار نے کہا ہے کہ بارش کا سسٹم چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش کی جانب سے گجرات کی طرف بڑھ رہا ہے۔ جس سے آئندہ ہفتے تک شدید بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ کچھ اضلاع میں صورت بہت زیادہ خراب ہو چکی ہے۔

گجرات میں بارش
گجرات میں بارش

محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق شمالی گجرات کے بناس کانٹھا، سابر کانٹھا، مہسانہ، گاندھی نگر میں تیز بارش ہونے کا امکان ہے تو احمدآباد میں بھی ہلکی بارش کی توقع ہے۔ دوسری جانب کچھ سوراشٹر میں 22 اور 23 اگست کو تیز بارش ہونے کی وارننگ دی گئی ہے۔ تاہم 25 اگست کو گجرات میں بارش کم ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بارش کے ساتھ ساتھ محکمۂ موسمیات نے ماہی گیروں سے سمندروں میں نہ جانے کی اپیل بھی کی ہے۔

گجرات میں شدید بارش کا سلسلہ جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.