ETV Bharat / city

گجرات کانگریس رہنما بھرت سنگھ سولنکی کورونا سے متأثر

ریاست گجرات میں کانگریس کے سینیئر رہنما اور گجرات کانگریس کمیٹی کے سابق صدر بھرت سنگھ سولنکی کی رپورٹ بھی کورونا پازیٹیو آنے پر سیاسی حلقے میں تشویش کا ماحول پیدا ہوگیا ہے.

Gujarat Congress leader Bharat Singh Solanki corona positive
گجرات کانگریس رہنما بھرت سنگھ سولنکی کورونا سے متأثر
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 4:15 PM IST

بھرت سنگھ سولنکی نے گزشتہ روز بخار اور طبیعت ناسازگار ہونے ک وجہ سے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا اور آج بھرت سنگھ سولنکی کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد انہیں وڈودرا کے بینکر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے.

راجیہ سبھا انتخابات کے قبل اور الیکشن کے روز بھرت سنگھ سولنکی متعدد سیاسی رہنماؤں و صحافیوں کے رابطے میں آئے تھے ایسے میں ان کے رابطے میں آنے والے تمام لوگوں کورونا سے متأثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے.

واضح رہے کہ فی الحال گجرات راجیہ سبھا انتخابات میں کانگریس کی جانب سے دوسرے امیدوار کے طور پر بھرت سنگھ سولنکی کھڑے ہوئے تھے لیکن انہیں راجیہ سبھا الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ریاست گجرات میں کورونا وائرس سے متأثرین کی مجموعی تعداد 27260 تک پہنچ گئی ہے جس میں 6248 فعال کیسز ہیں اور 19346 مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھر بھی جاچکے ہیں جبکہ 1663 اموات بھی درج کی جاچکی ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے اب تک 4،25،282 کل کیسز سامنے آئے ہیں اور ان میں سے 2،37،196 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اس وبأ نے 13،699 مریضوں کی جان لی ہے۔

مہاراشٹر اس مہلک وبأ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے یہاں اب تک 1،32،075 افراد کووڈ 19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 6170 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔

کورونا کیسز کے معاملے میں اب دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر پر آگئی ہے، آج صبح جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دہلی میں 59،746 افراد اس وبأ سے متاثر ہوئے ہیں ساتھ ہی 2175 مریض زندگی کی جنگ ہار گئے۔

ریاست تامل ناڈو اس معاملے میں تیسرے نمبر آچکا ہے، ریاست میں کورونا کیسز کی تعداد 59،377 ہے اور اس وبأ نے یہاں تک 757 افراد کی جان لی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.