ETV Bharat / city

ماہی گیروں کو سمندر میں اترنے کی اجازت - fishermen

لاک ڈاؤن کے دوران جہاں عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے وہیں گجرات میں مچھواروں کو سمندر میں اترنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ashvinikumar
ماہی گیروں کو سمندر میں اترنے کی اجازت
author img

By

Published : Apr 11, 2020, 8:43 PM IST

Updated : Apr 11, 2020, 10:04 PM IST

لاک ڈاؤن کے دوران ریاست گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی کے پرنسپل سیکریٹری اشونی کمار نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’اب سے مچھواروں کو سمندر میں جانے دیا جائے گا اور وہ جہاز بھی چلا سکتے ہیں۔‘‘

اشونی کمار نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے تعلق سے وزیراعظم نریندرمودی فیصلہ لیں گے، لاک ڈاؤن کو مزید بڑھانے کے لیے ابھی فی الحال کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے اور گجرات میں 14 اپریل تک لاک ڈاؤن کا عمل جاری رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے ماہی گیروں کے لیے ایک اہم فیصلہ لیا ہے ’’ماہی گیروں کو سمندر میں جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی مچھلی اور جھینگا کی برآمد و درآمد سے پابندی بھی ختم کر دی جائے گی۔‘‘

انہوں نے مزید بتایا کہ گجرات میں اب تک 9 لاکھ سے زیادہ فوڈ پیکیٹ تقسیم کیے جا چکے ہیں، لاک ڈاؤن کے دوران مطلوبہ خدمات کے لیے 3 لاکھ سے زائد پاس بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کوروناوائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا نفاذ ہے، اور اس وبا سے اب تک پورے عالم میں ایک لاکھ سے زائد جانیں تلف ہوئی ہیں۔

Last Updated : Apr 11, 2020, 10:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.