ETV Bharat / city

احمد آباد میں ریمیڈیسیور انجکشن کی کالابازاری - Ahmedabad city in Gujarat

گجرات میں احمد آباد شہر کے رامول علاقہ میں ریمیڈیسیور انجکشن کی کالابازاری کے الزام میں دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Black marketing of remdesivir injection in ahmedabad
احمد آباد میں ریمیڈیسیور انجکشن کی کالابازاری
author img

By

Published : May 3, 2021, 3:26 PM IST

پولیس نے پیر کو بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر مادھو اسکول کے سامنے اتوار کی دیر رات دوپہیہ گاڑی لیکر کھڑے دو لوگوں کی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران ان کے پاس سے چار ریمیڈیسیور انجکشن ضبط کرکے دونوں کو پکڑ لیا گیا۔ ان کی شناخت اوڈھو سونی کی چال دھن لکشمی سوسائٹی کے رہنے والے ششانک ایم جیسوال(23) اور ہری گنگا سوسائٹی کے رہنے والے نیل ایم جیسوال (21) کے طور پر ہوئی ہے۔

انہوں نے بناس کانٹھا کے تھراد کے بھورول میں رہنے والے پروین بھائی آر منور نامی شخص سے ایک انجکشن کے 26,000 روپے دیکر یہ انجکشن خریدے تھے۔

پولیس نے معاملہ درج کرکے اس سلسلہ میں دیگر لوگوں کو پکڑنے کی کوشش شروع کردی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.