گجرات راجیہ سبھا کی چار نشستوں کے لیے 19 جون کو انتخابات ہونے والے ہیں جبکہ بی جے پی کے تین رکن اسمبلی کورونا وائرس سے متأثر ہیں۔
ایسی صورت حال میں راجہ سبھا الیکشن میں بی جے پی کے رکن اسمبلی اپنا ووٹ کس طرح سے ڈال سکینگے جس کے تعلق سے بی جے پی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر رہنمائی طلب کی ہے۔
ذرائع کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ مرکزی الیکشن کمیشن کی رہنمائی کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیا جاسکتا ہے کیونکہ بی جے پی کے تین رکن اسمبلی فی الحال کورنٹین میں ہیں۔
دراصل کورونا کے قہر کے دوران بی جے پی کے تین رکن اسمبلی جگدیش پنچال, بلرام تھیوانی اور کشور چوہان کورونا وائرس سے متأثر ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ راجیہ سبھا الیکشن کے لیے بی جے پی نے تین اور کانگریس نے دو امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے، جس میں بی جے پی کی جانب سے ابھے بھردواج، رمیلا بارا اور نرہری امین نے پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا جبکہ کانگریس سے شکتی سنگھ گوہل اور بھرت سنگھ سولنکی نے پرچہ داخل کیا ہے.