ETV Bharat / city

بھڑیاد پیر محمود شاہ بخاری درگاہ کمیٹی کی اپیل

گجرات کی مشہور درگاہ بھڑیاد پیر محمود شاہ بخاری کمیٹی نے عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ بھڑیاد درگاہ میں امسال کورونا وائرس کے پیشِ نظر 17 ویں عرس تقاریب نہیں منائی جائے گی اس لیے کوئی بھی عقیدت مند درگاہ میں تشریف نہ لائیں۔

Appeal of Bhariad Peer Mehmood Shah Bukhari Dargah Committee
بھڑیاد پیر محمود شاہ بخاری درگاہ کمیٹی کی اپیل
author img

By

Published : Aug 3, 2020, 11:24 PM IST

گجرات میں کورونا وائرس کے قہر میں تشویشناک اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ان لاک 3 شروع ہونے کے باوجود بھی گجرات میں کورونا کے کیسز کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔

ایسے میں تمام مذہبی مقامات تو کھل گئے ہیں لیکن ریاست میں مزہبی پروگرام اور بزرگان دین کے عرس کو ملتوی بھی کیا جارہا ہے۔

گجرات کے دھولیرا میں موجود بھڑیاد میں شہید پیر محمود شاہ بخاری درگاہ پر ہمیشہ عقیدت مندوں کا ہجوم دیکھنے کو ملتا تھا لیکن کورونا وائرس کے سبب یہ درگاہ پوری طرح خالی نظر آ رہی ہے۔

ایسے میں ہر سال بڑے ہی شان و شوکت کے ساتھ منائی جانے والی سترہویں کا انعقاد اس برس نہیں کیا جائے گا۔

اس تعلق سے بھڑیاد پیر درگاہ کے سجادہ نشین اور وقف و چیئرمین باوا میاں باپو نے عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کے سبب احتیاطی اقدامات کو دیکھتے ہوئے عقیدت مندوں سے درگاہ میں نہ جانے کی اپیل ہے اس دوران نیاز و تبرک تقسیم بھی نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے اپیل کی ہے کہ اس دوران تمام لوگ اپنی حفاظت کریں گھروں میں رہ کر دنیا سے کورونا وائرس سے نجات پانے کی دعا کریں تاکہ جلد از جلد درگاہ میں پہلے جیسی رونق دیکھنے کو ملے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.