ETV Bharat / city

آگرہ میں کورونا وائرس متاثرین میں اضافہ

author img

By

Published : Apr 11, 2020, 11:11 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع آگرہ میں مسلسل کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافے کے سبب ضلع انتظامیہ کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے۔

آگرہ میں کورونا وائرس متاثرین میں اضافہ

آگرہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھنے سے لوگوں میں خوف بڑھ رہا ہے۔ ہفتے کی صبح ایک رپورٹ میں پھر ایک نئے معاملے سمیت کورونا کے تین نئے مثبت کیسز ملے۔

روزانہ بڑھتی تعداد کہ پیش نظر یہ واضح ہے کہ آگرہ میں صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے۔ کیوں کہ کورونا سے متاثرہ بوڑھی عورتیں اس شہر میں پہلے ہی دم توڑ چکی ہے اور آئے دن نئے کیسز سامنے آرہے ہیں۔

اب آگرہ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 92 ہوگئی ہے۔ گذشتہ دن آگرہ میں 19 افراد کورونا وائرس سے مثبت پائے گئے تھے۔

وہیں جمعہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں مزید پانچ افراد اس کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر ضلع انتظامیہ نے ہفتے کے روز 33 علاقوں کو سیل کردیا ہے۔

تمام متاثرین کو قرنظینہ میں رکھا گیا ہے جہاں ان لوگون کا علاج چل رہا ہے۔

واضح رہے کہ آگرہ ریاست کا سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے۔ سی ایم یوگی کی ہدایات کے باوجود ضلعی انتظامیہ ابھی بھی ضلع میں کورونا انفیکشن کو روکنے میں ناکام ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.