ETV Bharat / business

Kharge Slams Modi Govt ’وزیراعظم مودی جب بھی جاپان جاتے ہیں نوٹ بندی کرتے ہیں‘: کھڑگے - کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے

ملکارجن کھڑگے نے بھی آر بی آئی کے فیصلے کو دوسری نوٹ بندی کے طور پر ذکر کیا ہے اور اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ جب بھی جاپان جاتے ہیں نوٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 20, 2023, 7:21 PM IST

بنگلورو: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی جب بھی جاپان کا دورہ کرتے ہیں وہ نوٹ بندی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہیں۔ کھڑگے نے یہاں کانتیویرا اسٹیڈیم میں کرناٹک کے گورنر تھاورچند گہلوت کی جانب سے سدارامیا اور ڈی کے شیوکمار کو وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف دلانے کے بعد اپنی تقریر میں کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ایک اور نیا حکم جاری کیا۔ وہ جب بھی جاپان جاتے ہیں نوٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہیں۔ اس سے پہلے جاپان کے اپنے آخری دورے میں انہوں نے 1000 روپے کی نوٹ بندی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی بار جب وزیر اعظم مودی جاپان گئے تھے تو انہوں نے 1000 روپے کے نوٹوں کو بند کیا تھا۔ اس بار انہوں نے 2000 روپے کے نوٹوں کو بند کیا ہے۔ ان اقدامات سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ بلکہ ملک کو نقصان پہنچے گا۔ وزیر اعظم کسی نہ کسی طریقے سے ملک کے لوگوں کو پریشان کرنا چاہتے ہیں۔

کھڑگے نے بھی ٹویٹر پر آر بی آئی کے فیصلے کو دوسری نوٹ بندی کے طور پر ذکر کیا ہے اور اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے پہلی نوٹ بندی سے معیشت کو گہرا زخم دیا ہے۔ اس نے پورے غیر منظم شعبے کو تباہ کر دیا تھا، مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) بند ہو گئے اور کروڑوں نوکریاں ختم ہو گئیں۔اب 2000 روپے کے نوٹ کی 'دوسری نوٹ بندی'۔ چاہے اس سے غلط فیصلے کا پردہ فاش ہوا، منصفانہ تحقیقات سے ہی معاملے کی حقیقت سامنے آئے گی۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے جمعہ کو اچانک 2000 روپے کے نوٹوں کو چلن سے نکالنے کا اعلان کیا۔ لیکن اس نے لوگوں کو 30 ستمبر تک کا وقت دیا ہے کہ وہ اسے بینک میں جمع کرائیں یا اس کا تبادلہ کریں۔ آر بی آئی نے بینکوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر 2000 روپے کے نوٹوں کو بند کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: Rs 2000 Notes Withdrawal تغلقی فرمان سے ملک کی معیشت کو نقصان، تیواری

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.