ETV Bharat / business

Stock Markets Close Marginally up: اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری - Sensex Nifty close marginally up

آج بی ایس ای میں کل 3494 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 1891 کی خرید اور 1480 کی فروخت ہوئی، جب کہ 123 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ Stock Markets Close Marginally up

Sensex, Nifty close marginally up
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری
author img

By

Published : Aug 2, 2022, 7:53 PM IST

ممبئی: عالمی مارکیٹ میں گراوٹ کے باوجود مقامی سطح پر سی ڈی جی ایس، ایف ایم سی جی، یوٹیلٹیز، آٹو اور پاور سمیت نو گروپوں میں خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل پانچویں دن بھی تیزی رہی۔ بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 20.86 پوائنٹس بڑھ کر 58136.36 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 5.40 پوائنٹس بڑھ کر 17345.45 پر پہنچ گیا۔ تاہم، بڑی کمپنیوں کے مقابلے چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں زیادہ تیزی تھی۔ اس مدت کے دوران بی ایس ای مڈ کیپ 0.50 فیصد بڑھ کر 24,535.78 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.34 فیصد بڑھ کر 27,549.73 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ Stock Markets Close Marginally up

اس عرصے کے دوران بی ایس ای میں کل 3494 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 1891 کی خرید اور 1480 کی فروخت ہوئی، جب کہ 123 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ تاہم، 26 کمپنیاں سرخ نشان میں رہیں جبکہ 24 این ایس ای میں سبز نشان پر تھیں۔ بی ایس ای میں نو گروپوں میں اضافہ ہوا، جب کہ 10 میں کمی ہوئی۔ اس عرصے کے دوران سی ڈی جی ایس 0.81، انرجی 0.32، ایف ایم سی جی 0.65، ہیلتھ کیئر 0.07، یوٹیلٹیز 1.81، آٹو 0.62، بینکنگ 0.33، کنزیومر ڈیوریبلز 0.44 اور پاور گروپ 2.00 فیصد بڑھے جبکہ آئی ٹی 0.52، مواصلات 0.34، کیپیٹل گڈز0.39، میٹل 0.37، ٹیک 0.54 اور رئیلٹی گروپ 1.74 فیصد گر گیا۔

بین الاقوامی سطح پر گراوٹ کا رجحان رہا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.15، جرمنی کا ڈی اے ایکس 0.75، جاپان کا نکی 1.42، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 2.36 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 2.26 فیصد گر گیا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.