ETV Bharat / business

Relief news for Adani اڈانی کے لیے راحت کی خبر، فچ کے مطابق ریٹنگ پر فی الحال کوئی اثر نہیں - اڈانی گروپ کے اسٹاک میں زبردست گراوٹ۔

فچ نے کہا کہ وہ اڈانی گروپ کی کمپنیوں کی قریب سے مانیٹرنگ جاری رکھے گی جن کی اس نے درجہ بندی کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 3, 2023, 6:59 PM IST

نئی دہلی: اڈانی گروپ کے اسٹاک میں زبردست گراوٹ کے درمیان ریٹنگ ایجنسی فچ کی طرف سے ایک بڑا بیان آیا ہے۔ فِچ ریٹنگز نے کہا ہے کہ شارٹ سیلر ہندنبرگ کی رپورٹ کا اڈانی گروپ کی کمپنیوں ریٹنگس اور ان کی سیکیورٹیز پر فی الحال کوئی اثر نہیں پڑے گا جسے وہ پہلے ہی ریٹنگ دے چکی ہے۔ ساتھ ہی، فچ نے کہا کہ کمپنی کے کیش فلو کے بارے میں اس کے اندازے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ فچ ریٹنگ کے اس بیان سے اڈانی گروپ کو فی الحال راحت مل سکتی ہے۔ تاہم، فچ نے کہا کہ وہ اڈانی گروپ کی کمپنیوں کی قریب سے مانیٹرنگ جاری رکھے گی جن کی اس نے درجہ بندی کی ہے۔ ریٹنگ ایجنسی نے کہا کہ وہ ان کمپنیوں کی فنانسنگ، طویل مدت میں فنانسنگ کی لاگت، اس طرح کے کسی بھی ریگولیٹری یا پھر ای ایس جی سے متعلق کوئی قانونی معاملہ یا مسئلہ جو کمپنی کے کریڈٹ پروفائل کو متاثر کر سکتا ہے، پر نظر رکھے گی۔

ریٹنگ ایجنسی نے کہا کہ مختصر مدت میں اڈانی گروپ کا کوئی بڑا آف شور بانڈ میچورٹی نہیں ہونے والا ہے۔ جون 2024 میں اڈانی پورٹس کا دسمبر 2024 میں اڈانی گرین انرجی اور باقی کمپنیاں 2026 کا بانڈ یا اس کے بعد میچیورکرے گا جائیں گی۔فیچ ریٹنگز نے موجودہ وقت میں اڈانی گروپ کی 8 کمپنیوں کو ریٹنگ دی ہوئی ہے۔فچ کی رپورٹ کا اثر اڈانی پورٹ کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں نظرآیا ہے۔ اس کا اثر سینسیکس میں بھی نظر آرہا ہے۔ جمعہ کو سہ پہر 3 بجے کے قریب سینسیکس میں بھی 800 سے زیادہ پوائنٹس کی چھلانگ دیکھنے کو ملی۔

یہ بھی پڑھیں: What is Hindenburg Research اڈانی پر دھوکہ دہی کا الزام لگانے والی فرم ہندنبرگ بارے میں جانیئے

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.