ETV Bharat / business

RBI to Launch Retail Digital Rupee خوردہ ڈیجیٹل روپے کا پائلٹ ٹیسٹ یکم دسمبر کو شروع کیا جائے گا

author img

By

Published : Nov 30, 2022, 1:49 PM IST

آر بی آئی نے کہا کہ "نقد کی طرح، ڈیجیٹل روپے رکھنے والے کو کوئی سود نہیں ملے گا اور اسے بینکوں میں جمع کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔" RBI to Launch Retail Digital Rupee

RBI to launch first pilot for retail digital rupee on December 1
خوردہ ڈیجیٹل روپے کا پائلٹ ٹیسٹ یکم دسمبر کو شروع کیا جائے گا

ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) یکم دسمبر کو ڈیجیٹل روپے کے خوردہ استعمال سے متعلق پہلا پائلٹ ٹیسٹ شروع کرے گا، جس میں چار سرکاری اور نجی شعبے کے بینک شامل ہوں گے۔ جاری کردہ بیان میں RBI نے مرکزی بینک ڈیجیٹل کرنسی کے خوردہ استعمال کے لیے ایک پائلٹ ٹیسٹ کا اعلان کیا۔ آر بی آئی نے کہا کہ یکم دسمبر کو یہ ٹیسٹ کلوزڈ یوزر گروپ (سی یو جی) میں منتخب مقامات پر کیا جائے گا۔ اس میں صارف اور بینک مرچنٹ دونوں شامل ہوں گے۔ RBI to Launch Retail Digital Rupee

ڈیجیٹل روپے کے خوردہ استعمال کے اس ٹرائل میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور آئی سی آئی سی آئی بینک سمیت چار بینک شامل ہوں گے۔ یہ ٹیسٹ دہلی، ممبئی، بنگلور اور بھونیشور میں کیا جائے گا۔ RBI نے کہاکہ "الیکٹرانک روپیہ ڈیجیٹل ٹوکن کی شکل میں ہوگا جنہیں قانونی ٹینڈر حیثیت حاصل ہوگی۔ یہ کاغذی کرنسی اور سکوں کے موجودہ سائز میں جاری کیا جائے گا جو اس وقت جاری کیا جا رہا ہے۔

ڈیجیٹل روپے بینکوں کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا اور صارفین پائلٹ ٹیسٹ میں حصہ لینے والے بینکوں کی جانب سے پیش کردہ ڈیجیٹل والیٹس کے ذریعے ای-روپے میں لین دین کرسکیں گے۔ یہ لین دین P2P اور P2M دونوں طرح کیا جا سکتا ہے۔ آر بی آئی نے کہا کہ یہ ڈیجیٹل روپے روایتی نقد کرنسی کی طرح ہولڈر کے لیے اعتماد، تحفظ اور حتمی حل کی خصوصیات سے لیس ہوگا۔ آر بی آئی نے کہاکہ "نقد کی طرح، ڈیجیٹل روپے رکھنے والے کو کوئی سود نہیں ملے گا اور اسے بینکوں میں جمع کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔"

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.