ETV Bharat / business

RBI Attract Foreign Exchange: غیر ملکی کرنسیز کو راغب کرنے کے لیے آر بی آئی کے اقدامات - ایف سی این آر شرح شود میں اضافہ

غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور بھارتی کرنسی روپے کی قدر میں کمی کو روکنے کے لیے آر بی آئی نے کئی اقدامات کیے ہیں، ان اقدامات میں ایف سی این آر ڈپازٹس میں سود کی شرح میں اضافہ شامل ہے۔ RBI Takes Several Measures to Attract Foreign Exchange

RBI takes several measures to attract foreign exchange
غیر ملکی کرنسیز کو راغب کرنے کے لیے آر بی آئی کے اقدامات
author img

By

Published : Aug 6, 2022, 5:08 PM IST

حیدرآباد: ریزرو بینک آف انڈیا نے غیر ملکی زر مبادلہ کو راغب کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، خاص طور پر امریکی ڈالر کے ذخائر اور روپے کی گرتی ہوئی کمی کو روکنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ اس ضمن میں کچھ سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ اسی مناسبت سے، بہت سے بینکوں نے غیر ملکی کرنسی نان ریذیڈنٹ (FCNR) ڈپازٹس پر سود کی شرح میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ RBI Takes Several Measures to Attract Foreign Exchange

غیر ملکی کرنسی نان ڈپازٹ ریذیڈنٹ (FCNR) اکاؤنٹس بیرون ملک کمائی گئی رقم کو ملکی بینکوں میں جمع کرنے کے لیے کھولے جا سکتے ہیں۔ ان میں متعلقہ ممالک کی کرنسی براہ راست جمع کی جا سکتی ہے۔ آر بی آئی نے ملک میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے ان ذخائر پر سود کی شرحوں کو بڑھانے کی اجازت دی ہے۔

پبلک سیکٹر اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) نے FCNR اکاؤنٹ میں امریکی ڈالر کے ذخائر پر مختلف مدتوں کے لیے سالانہ شرح سود 2.85 فیصد سے 3.25 فیصد مقرر کی ہے۔ اعلان کیا گیا ہے کہ یہ اضافہ 10 جولائی سے نافذ العمل ہوگا۔ ایک برس کے ٹرم ڈپازٹس پر 1.80 فیصد سے بڑھ کر 2.85 فیصد ہو گیا ہے۔ جبکہ تین سے چار برس کے ڈپازٹس پر 3.10 فیصد اور پانچ برس کے ڈپازٹس پر 3.25 فیصد سود۔

ایچ ڈی ایف سی بینک نے ایف سی این آر کی امریکی ڈالر میں شرح سود میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بینک نے ایک سے دو برس کے دوان شرح سود کو بڑھا کر 3.35 فیصد کردیا ہے۔ جو 9 جولائی سے نافذ ہو گیا ہے۔ اس موقع پر، بینک نے کہا کہ وہ وقتاً فوقتاً اپنے FCNR جمع کرنے کی شرح میں اضافہ کرتے رہیں گے۔

آئی سی آئی سی آئی بینک نے 3,50,000 امریکی ڈالر سے زیادہ کے ذخائر پر سود کی شرح میں 0.15 فیصد اضافہ کیا ہے۔ 13 جولائی سے نئی شرح سود 3.50 فیصد ہے۔ یہ شرح 12-24 ماہ کے لیے نافذ ہے۔ IDFC فرسٹ بینک نے ایک ملین ڈالر سے زیادہ کے FCNR ڈپازٹس پر 3.50 فیصد سود مقرر کیا ہے۔ یہ ایک سے پانچ سال کی مدت کے لیے جمع کرنے والوں کے لیے ہے۔ جبکہ پانچ سال کے ڈپازٹ پر 2.50% سود۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.