ETV Bharat / business

PM Modi On Malnutrition تغذیہ کی کمی کو دور کرنے کے لیے پوشن مہم میں حصہ لینے کی اپیل

author img

By

Published : Aug 29, 2022, 10:28 AM IST

وزیر اعظم مودی نے ملک کے عوام سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ تغذیے کی کمی کو دور کرنے کے لیے ستمبر میں، پوشن ماہ مہم میں حصہ لیں۔ PM Modi urges citizens to join efforts to fight malnutrition

PM Modi urges citizens to join efforts to fight malnutrition
تغذیہ کی کمی کو دور کرنے کے لیے پوشن مہم میں حصہ لینے کی اپیل

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام سے زور دے کر کہاہے کہ وہ پوشن ماہ میں حصہ لیں، جو تغذیے کی کمی کو دور کرنے کے لیے اگلے ماہ منایاجائے گا۔ مودی نے کہا کہ سماجی بیداری سے متعلق کوششیں، تغذیے کی کمی کےچیلنجوں سے نمٹنے میں اہم رول ادا کرتی ہیں۔ PM Modi urges citizens to join efforts to fight malnutrition

وزیر اعظم نے آکاشوانی پر اپنے 'من کی بات' پروگرام میں ملک سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پوشن ماہ، ہر برس یکم ستمبر سے 30 ستمبر تک منایا جاتا ہے۔ انہوں نے ہر ایک سے زور دے کر کہاکہ وہ اسے کامیاب بنائے۔ مودی نے آسام کے بونگئی گاؤں میں جاری ایک دلچسپ پراجیکٹ سمپورن کی مثال دی۔ اس پروجیکٹ کا مقصد تغذیے کی کمی سے نمٹنا ہے۔'

وزیر اعظم نے اشارہ دیا کہ ٹکنالوجی کے بہتر استعمال اور عوام کی حصے داری، پوشن مہم، کا ایک اہم حصہ بن گئی ہے۔ ملک میں لاکھوں آنگن واڑی کارکنوں کو موبائل آلات فراہم کرنے کے علاوہ اُنہیں آنگن واڑی خدمات کی رسائی پر قریبی نظر رکھنے کےلیے ایک پوشن ٹریکر بھی دیا گیا ہے۔ جوار باجرے کے بارے میں بات کرتے ہوئے مودی نے کہاکہ اقوام متحدہ نے ایک قرار داد منظور کی ہے، جس میں سال 2023 کو جوار باجرے کا بین الاقوامی سال قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نےفخر کا اظہار کیا کہ بھارت کی اس تجویز کو 70 سے زیادہ ملکوں نے قبول کیا ہے۔

وزیر اعظم نے پانی اور اِس کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگرکیا۔ انہوں نے کہاکہ اس کی وضاحت، بھارتی ثقافت میں ہزاروں برس پہلے کی جاچکی ہے۔ انہوں نے چار مہینے پہلے من کی بات میں ہی، امرت سروَر کے بارے میں اپنے الفاظ دہرائے۔ اس مہم کے تحت کئی جگہوں پر پانی کے پرانے ذخائر کوتازہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے سامعین سے زور دے کر کہاکہ وہ امرت سروور مہم میں سرگرمی سے شرکت کریں اور پانی کے تحفظ سے متعلق کوششوں کو مستحکم بنائیں۔ وزیراعظم مودی نے آج ہر گھر ترنگا مہم میں لوگوں کے حصہ لینے کی تعریف کی، جس کے تحت یوم آزادی پر بھارت کی اجتماعی طاقت کا اظہار ہوتا ہے۔ مودی نے پہاڑوں کی چوٹیوں، ملک کی سرحدوں اور سمندر کے وسط میں ترنگا لہرانے پر سپاہیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ہر گھر ترنگا مہم کےلیے مختلف اختراعی خیالات کے ساتھ آگے آئے۔

مودی نے کہا کہ انھوں نے حال ہی میں اطلاعات ونشریات کی وزارت کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں دور درشن کے سیرئل ’سوراج‘ کی نمائش کی۔ یہ سیرئل، دور درشن پر ہر اتوار کو رات 9 بجے نشر کیا جاتا ہے اور یہ 75ہفتے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے ہر ایک سے کہا کہ وہ اس شَو کو دیکھیں اور اپنے بچوں کو بھی دکھائیں۔ ڈجیٹل انڈیا کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ملک میں ابھرتے ہوئے نئے ڈجیٹل کاروباریوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ 4 جی انٹرنیٹ خدمات، اروناچل پردیش کے جورسنگ گاؤں میں یومِ آزادی سے شروع ہوئی ہیں۔'

وزیر اعظم نے کہا کہ انٹرنیٹ کی وجہ سے طلبا کے تعلیم حاصل کرنے اور سیکھنے کےطور طریقوں میں تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے اترپردیش کی گڑیا سنگھ کی مثال دی، جنہوں نے بھارت-نیٹ کی مدد سے اپنی سسرال میں اپنی تعلیم حاصل کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آئندہ دنوں میں کئی تہوار منائے جائیں گے۔ انہوں نے اِن تہواروں پر ملک کے عوام کونیک خواہشات پیش کی ہیں۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.