ملک میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کو پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گزشتہ 14 دنوں میں تیل کمپنیوں نے 12ویں دن ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے قومی راجدھانی دہلی میں آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 40-40 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا Petrol, Diesel Prices Hiked by 40 Paise۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول 103.81 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 95.07 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے اس کے ساتھ ہی ممبئی میں آج اضافے کے ساتھ پیٹرول کی قیمت 118.83 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 103.07 روپے فی لیٹر ہے۔ Petrol, Diesel Prices Up Again, 12th Hike In 2 Weeks
خام تیل کی قیمتیں بین الاقوامی بازار میں 100 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے، جس کا اثر گھریلو مارکیٹ میں دیکھنے کو مل رہی ہے، ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ گذشتہ دو ہفتے کے دوران تیل کمپنیوں نے 12 دن پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا، آج گھریلو مارکیٹ میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں 40 پیسے اضافہ کیا گیا۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ لندن برینٹ کروڈ آج 0.20 فیصد اضافے کے ساتھ 104.60 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.18 فیصد اضافے کے ساتھ 99.45 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔
مزید پڑھیں:
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:-
شہر۔۔۔۔۔پیٹرول۔۔۔۔۔۔ڈیزل
دہلی۔۔۔۔۔۔۔103.8۔۔۔۔۔۔۔95.07
کولکاتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔113.45۔۔۔۔۔۔۔۔۔98.22
ممبئی ۔۔۔۔۔۔۔۔118.83۔۔۔۔۔۔۔۔۔103.07
چنئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔109.34۔۔۔۔۔۔۔۔99.42
یو این ائی