نئی دہلی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے نیچے گرنے کے باوجود اتوار کو گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ بین الاقوامی سطح پر آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 86.15 ڈالر فی بیرل تھی اور یو ایس کروڈ بھی 4.86 فیصد کم ہوکر 79.43 ڈالر فی بیرل پر تھا۔ Petrol Diesel Prices in India
گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔
ملک میں گزشتہ چار ماہ سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Taxi Fare Hike in Mumbai ممبئی میں ٹیکسی اور آٹو کے کرایوں میں اضافہ
آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-
شہر............پیٹرول............ڈیزل................ (روپے فی لیٹر)
دہلی.............96.72..89.62
ممبئی ...............106.31..94.27
کولکتہ ......106.03..........92.76
چنئی...................102.63..94.24
یو این آئی