نئی دہلی: عالمی مارکیٹ میں تقریباً تین ہفتوں تک دباؤ میں رہنے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ملک میں گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں منگل کو بھی مستحکم رہیں۔ خام تیل کی قیمتیں اب بھی 90 ڈالر فی بیرل سے نیچے ہیں۔ No change in petrol and diesel prices
بین الاقوامی سطح پر، لندن برینٹ کروڈ آج 0.41 فیصد اضافے کے ساتھ 89.22 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.22 فیصد اضافے کے ساتھ 83.81 ڈالر فی بیرل پر رہا۔ گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔
ملک میں گزشتہ چار ماہ سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Rising prices of Essentials Commodities اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جاری
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-
شہر | پیٹرول | ڈیزل |
دہلی | 96.72 | 89.62 |
ممبئی | 106.31 | 94.27 |
کولکتہ | 106.03 | 92.76 |
چنئی | 102.63 | 94.24 |
یو این آئی