نئی دہلی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل سے نیچے گرنے کے باوجود منگل کو گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ خام تیل کی قیمتیں گزشتہ آٹھ ماہ کی کم ترین سطح پر ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.98 فیصد اضافے کے ساتھ 84.88 ڈالر فی بیرل پر اور امریکی خام تیل بھی 1.02 فیصد اضافے کے ساتھ 77.49 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
گھریلو سطح پر تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ ملک میں گزشتہ چار ماہ سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ Petrol Diesel Prices In India
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Stock Market Updates اسٹاک مارکیٹ میں کہرام، نفٹی سینسیکس میں بھاری گراوٹ
آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-
شہر............پیٹرول............ڈیزل
........................ (روپے فی لیٹر)
دہلی.............96.72..89.62
ممبئی ............... 106.31..94.27
کولکتہ ......106.03..92.76
چنئی...................102.63..94.24
یو این آئی