نئی دہلی: نیتی آیوگ NITI Aayog کے چیف ایگزیکٹیو افسر پرمیشورن ایر کی سربراہی میں ایک کمیٹی نے پی آئی ایل اسکیم کے تحت بڑے پیمانے پر الیکٹرونک مینوفیکچرنگ کے لیے 32 کمپنیوں کو منظوری دی ہے۔ بڑے پیمانے پر الیکٹرونکس مینو فیکچرنگ کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیباتی اسکیم سے توقع ہے کہ بھارت الیکٹرونکس مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ایک مقابلہ آرائی کا مرکز بن جائے گا۔ یہ اسکیم خود کفیل بھارت کو بھی تقویت فراہم کرے گی۔ NITI Aayog panel approves 32 beneficiaries in PLI scheme for electronics manufacturing
ایک بیان میں اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے نیتی آیوگ نے کہا کہ پرمیشورن ایر کی سربراہی والی کمیٹی نے بڑی الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے لیے چلائی جانے والی PLI اسکیم کے تحت موبائل مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کی تجویز کو بھی منظوری دے دی ہے۔ اس کے تحت 10 کمپنیوں کو موبائل مینوفیکچرنگ کے لیے مراعات دی جائیں گی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پی ایل آئی اسکیم کے تحت موبائل مینوفیکچرنگ یونٹ کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔
نیتی آیوگ نے کہا کہ بڑے پیمانے پر الیکٹرونکس مینوفیکچرنگ کے لیے PLI اسکیم کے تحت 32 مستفیدین کو منظوری دی گئی ہے۔ ان میں سے 5 عالمی اور 5 گھریلو کمیٹیوں کو موبائل مینوفیکچرنگ کی منظوری دی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت ڈکسن ٹیکنالوجیز کے ذیلی ادارے پیجٹ الیکٹرانکس کو 53.28 کروڑ روپے کی ترغیب دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ Paget Electronics کے نوئیڈا، اتر پردیش میں مینوفیکچرنگ یونٹ ہیں۔
مزید پڑھیں: