ETV Bharat / business

Jio True 5G ریلائنس جیو کی ٹرو 5 جی سروس ملک کے 406 شہروں تک پہنچی

ریلائنس جیو نے 16 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 41 اضافی شہروں میں اپنا ٹرو5 جی لانچ کیا۔ اس لانچ کے ساتھ، جیو 5 جی خدمات اب ملک کے 406 شہروں میں دستیاب ہیں۔

author img

By

Published : Mar 21, 2023, 5:11 PM IST

نئی دہلی، 21 مارچ(یو این آئی) ریلائنس جیوکی ٹرو 5 جیسروس اب ملک کے 406 شہروں تک پہنچ گئی ہے 5G رول آؤٹ کی رفتار میں ریلائنس جیو کی حریف کمپنیاں بہت پیچھے رہ گئی ہیں جیو ملک کی پہلی کمپنی بن گئی ہے جس نے 400 سے زیادہ شہروں میں حقیقی 5G نیٹ ورک لانچ کیا ہے ریلائنس جیو پہلا ٹیلی کام آپریٹر ہے جس نے زیادہ تر نئے شروع کیے گئے شہروں میں 5G لانچ کیا ہے 16 ریاستوں، مرکز کے زیر علاقوں کے 41 نئے شہر جیو ٹرو 5 جی سے جڑ گئے ۔ نئے منسلک ہونے والوں کی فہرست میں آندھر پردیش کے ایدونی، بدویل، چلکالوریپیٹ، گوڈیواڈا، کدیری، نرساپور، رایاچوٹی، سری کالا ہستی، تادیپلی گوڈیم، گوا کے مڈگاؤں، ہریانہ کے فتح آباد، گوہانہ، ہنسی، نارنول، پلول ، ہماچل پردیش کا پاونٹا صاحب، جموں و کشمیر کا راجوری، جھارکھنڈ کا ڈمکا، کرناٹک کا رابرٹسن پیٹ، کیرلا کا کنہنگڈ، نیڈومانگاڈ، تلیپرمبا، تھلاسری، تھرو والا، مدھیہ پردیش کابیتول، دیواس، ودیشہ،مہاراشٹر کا بھنڈارا، وردھا،میزورم کا لونگ لئی، اڈیشہ کا بیاس نگر، رائے گنڈا، پنجاب کا ہوشیار پور، راجستھان کا ٹونک، تاملناڈو کے کرائی کوڈی، کرشنا گیری، رانی پیٹ، تھینی، علی نگرم ادھاگ منڈلم، وینام باڑی اور تریپورہ کا کمار گھاٹ شامل ہیں۔

کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ جیو کسی بھی نئے شہر میں ٹرو 5 جیکو صرف اس وقت رول آؤٹ کرتا ہے جب کافی 5G کوریج ہو۔ لاکھوں صارفین جیو ٹرو 5 جی استعمال کر رہے ہیں اور صارفین کے تاثرات کی بنیاد پر کمپنی دنیا کا بہترین 5G نیٹ ورک بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ لانچ کے موقع پر، جیو کے ترجمان نے کہا، "ملک بھر میں لاکھوں صارفین نے جیو ٹرو 5جیکا استعمال شروع کر دیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے نیٹ ورک کی مضبوطی ہمارے صارفین کی زندگیوں میں اضافہ کرے گی۔ جیو تیزی سے اپنے ٹرو 5G کو بڑھا رہا ہے۔ ہم نے ملک کا بیشتر حصہ کور کیا ہے، یہ ہمارے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔ ہم ریاستی حکومتوں اور منتظمین کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری ڈیجیٹائزیشن کی کوششوں میں تعاون کیا۔ 21 مارچ 2023 سے، نئے جڑے ہوئے 41 شہروں میں جیو صارفین کو جیو ویلکم آفر کے تحت مدعو کیا جائے گا۔ مدعو صارفین کو بغیر کسی اضافی قیمت کے 1 جی بی پی ایس+ کی رفتار سے ان لمیٹڈ ڈیٹا ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Jio True 5G : جیو کا ٹرو 5جی نیٹ ورک 365 شہروں تک پہنچا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.