ETV Bharat / business

India's Forex Reserves Decline زرمبادلہ کے ذخائرمیں بڑی کمی - پاکستانی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ 10 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں اس میں 8.3 بلین ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ یہ گذشتہ برس اپریل کے بعد سے سب سے بڑی ہفتہ وار کمی ہے۔

India's forex reserves decline by $8.31 billion, biggest weekly fall in over 11 months
زرمبادلہ کے ذخائرمیں بڑی کمی
author img

By

Published : Feb 18, 2023, 1:18 PM IST

ممبئی: زرمبادلہ کے ذخائر 10 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 8.3 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جو 11 ماہ میں ہفتہ وار میں سب سے بڑی کمی ہے۔ یکم اپریل 2022 کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ سب سے بڑی ہفتہ وار کمی ہے۔ جمعہ کے روز ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے یہ اطلاع دی۔ یہ مسلسل دوسرا ہفتہ ہے جب غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 10 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں بھارت کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8.31 بلین ڈالر کم ہو کر 566.94 بلین ڈالر رہ گئے۔ جو بھارت کے ذخائر میں 8.3 فیصد کی کمی ہے، جو 11 ماہ سے زائد عرصے میں سب سے بڑی کمی ہے۔

دریں اثناء معاشی بحران کا شکار پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 10 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں یہ 276 ملین ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3.193 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ جو گزشتہ ہفتے یہ تین بلین ڈالر سے بھی کم تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے پاس فاریکس ریزرو ایک ماہ کی درآمدات کے لیے کافی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

آر بی آئی کے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے اثاثے (FCAs)، جو کل کرنسی کے ذخائر کا ایک اہم حصہ ہیں، $7.108 بلین ڈالر کم ہوکر $500.587 بلین ہو گئے۔ ریزرو بینک نے کہا کہ سونے کے ذخائر میں کمی دوسرے ہفتے بھی جاری رہی اور اس کی قیمت 919 ملین ڈالر کم ہو کر 42.862 بلین ڈالر رہ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ایس ڈی آر 190 ملین ڈالر کم ہو کر 18.354 بلین ڈالر رہ گیا۔ اس عرصے کے دوران آئی ایم ایف میں رکھے گئے ملکی کرنسی کے ذخائر 102 ملین ڈالر کم ہو کر 5.145 ارب ڈالر رہ گئے۔

گذشتہ برس فروری اور ستمبر کے درمیان زرمبادلہ کے ذخائر میں تقریباً 100 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی تھی، لیکن اس کے بعد اس میں تیزی دیکھنے میں آئی۔ ستمبر کے آخر سے 6 جنوری تک اس میں 28.9 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ 6 ستمبر کو یہ 561.6 بلین ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔ 27 جنوری کو یہ 576.8 بلین ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.