بھوبنیشور: ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے اڈیشہ کے بھوبنیشور ریلوے اسٹیشن پر، بھارت کے پہلے ایلومینیم فریٹ ریک کو ہری جھنڈی دکھائی۔ ملک ہی میں تیار کئے گئے اس ریک سے، ایندھن کی کم کھپت کی وجہ سے کاربن کے اخراج میں کمی آئے گی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ایک ایلومینیم فریٹ ریک سے اس کی مدت کار کے دوران، 14 ہزار 500 ٹَنکاربن ڈائی آکسائڈ کی کمی آئے گی۔ Railways launches aluminium freight rake
مرکزی وزیر ویشنو جو کمیونی کیشن اور الیکٹرانکس اورانفارمیشن کے وزیر بھی ہیں نے کہاکہ ہائی اسپیڈ 5 جی انٹر نیٹ خدمات اڈیشہ کے شہروںمیں مارچ 2023 تک شروع کردی جائیں گی۔ بھوبنیشور میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہاکہ اس کے آغاز کے پہلے مرحلے میں بھارت کے 200 شہروں کو 5جی نیٹ ورک سے جوڑا جائے گا۔ اس مرحلے میں اڈیشہ کے سبھی بڑے شہروں کو مارچ2023 تک 5 جی نیٹ ورک حاصل ہوجائے گا۔ وزیر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سال 2023 کے ختم ہونے تک دوسرے مرحلے میں ریاست کا تقریباً 80 فیصد حصہ میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ خدماتسے شروع کردی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں سبھی بڑے شہروں کو کور کیا جائےگا اور پھر یہ خدمات نیم شہری علاقوں تک اور پھر دیہی علاقوں تک پہنچائی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: