واشنگٹن: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہاکہ بھارت ڈیجیٹل محاذپر عالمی پیمانے طے کر رہا ہے اور لوگوں کو اعتماد ہے کہ وہ جغرافیائی، سیاسی اور اقتصادی غیر یقینی کی صورتحال کا بخوبی سامنا کرے گا اور اپنی کارکردگی بھی برقرار رکھے گا۔ سیتا رمن نے واشنگٹن میں Johns Hopkins یونیورسٹی میں ایک تقریب میں یہ بات کہی، جس کا موضوع تھا ”ٹیکنالوجی، سرمایہ اور حکمرانی کے مختلف اثرات“۔ India has set a global standard in terms of digital systems
عالمی سطح پر غیر یقینی کی کیفیت کے تناظر میں بھارت کے اقتصادی امکانات کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سیتار رمن نے کہاکہ بھارت اب عالمی پیمانے طے کر رہا ہے اور دنیا کے ممالک بھی اس کامیابی کو تسلیم کر رہے ہیں۔ مودی حکومت کی حکمت عملی کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ تکنیک کے استعمال سے بھارت میں اچھی حکمرانی کا مقصد حاصل کیا جا رہا ہے اور حالیہ برسوں میں ملک میں بڑی تبدیلی آئی ہے اور عوام نے بھی آسانی کے ساتھ اس تبدیلی کو اختیار کر لیا ہے۔
اس سے قبل سیتا رمن نے واشنگٹن ڈی سی میں G-20 کے وزراءخزانہ اور مرکزی بینک کےگورنروں کی میٹنگ کے دوسرے دن شرکت کی۔ اِس موقع پر انہوں نے بنیادی ڈھانچے کےشعبے میں سرمایہ کاری اور بین الاقوامی ٹیکس نظام کے ضابطوں کو سہل بنائے جانے پرزور دیا۔ سیتا رمن نے کہا کہ بھارت G-20 کی صدارت اپنے ہاتھ میں آنے کو ایک ذمہ داری کے ساتھ ساتھ ایک موقع تصور کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: