ETV Bharat / business

Goldi Solar to invest 5000 cr گولڈی سولر کا پانچ ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ

کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر کیپٹن ایشور ڈھولکیا نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں آنے والا وقت قابل تجدید توانائی کا ہے۔ Goldi Solar plans Rs5,000 crore

author img

By

Published : Sep 26, 2022, 5:30 PM IST

Goldi Solar to invest Rs 5,000 crore to raise module manufacturing capacity to 6 GW
گولڈی سولر کا پانچ ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ

نئی دہلی: گولڈی سولر نے اپنے کاروبار کی توسیع کے منصوبوں کے تحت 5000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری سے جڑا منصوبہ بناتے ہوئے ایچ جے ٹی ٹیکنالوجی میں داخلے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے آج جاری ایک بیان میں کہا کہ نئے اور فلیگ شپ پروڈکٹ ہیلکو پلس کی نقاب کشائی کی گئی ہے۔ ہیٹرو جنکشن ٹیکنالوجی سے لیس، یہ پروڈکٹ کم کاربن ماڈیول سیریز استعمال کرتا ہے اور اس کی کارکردگی کافی زیادہ ہے۔ Goldi Solar plans Rs5,000 crore investment to raise module making capacity

گولڈی سولر کا مقصد ماڈیول، سیل اور خام مال کی تیاری کی صلاحیتوں کے ساتھ اینڈ ٹو اینڈ اور ورٹیکل انٹی گریٹیڈ کمپنی بننا ہے۔ اس کے مطابق، کمپنی گجرات میں اپنے سیل مینوفیکچرنگ یونٹ میں پیداوار شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کے بعد، کمپنی اپنی صلاحیت کو 5 گیگاواٹ تک بڑھانے کے ساتھ ساتھ کمپنی کے مختلف عہدوں پر 4500 سے زائد افراد کو بھرتی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس سے اس کے کارکنوں کی تعداد 5500 سے زیادہ ہو جائے گی۔

کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر کیپٹن ایشور ڈھولکیا نے کہاکہ نچلی سطح پر روزگار پیدا کرنے کے لیے، گولڈی سولر مجوزہ مینوفیکچرنگ یونٹ کے آس پاس کے قبائلی علاقوں سے 25 فیصد افرادی قوت کو بھرتی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ گولڈی سولر نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو قابل تجدید ذرائع میں کیرئیر کے لیے تربیت دینے کے لیے مہارت کی ترقی کے مرکز میں تین ماہ کا سرٹیفیکیشن کورس کرائے گا۔ کمپنی نوساری، گجرات میں نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کونسل کے تعاون سے ایک ہنر مندی کی ترقی کا مرکز شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں آنے والا وقت قابل تجدید توانائی کا ہے۔ ایک نئی پروڈکٹ لائن کے آغاز اور ماڈیول مینوفیکچرنگ کے لیے صلاحیت میں توسیع کے مستقبل کے منصوبے صاف توانائی کی فراہمی کو بڑھانے اور فوسل فیول کی جگہ اس کے استعمال کو فروغ دینے سے منسلک ہیں۔

کمپنی کے بھارت ڈائریکٹر بھارت بھوت نے کہا ’’گولڈی سولر نے مسلسل معیاری ماڈیولز تیار اور فراہم کیے ہیں۔ ہمارا منتر بہتر اور زیادہ کار آمد مصنوعات بنانا ہے۔ معیار پر ہماری ترجیح کی وجہ سے، ہم ترقی اور آر اینڈ دی کے لیے ایک وقف ٹیم بنانا چاہتے ہیں جو مزید موثر ماڈیولز کی تیاری کو مزید تیز کرے گی۔ گولڈی پہلا ہندوستانی مینوفیکچرر ہے جس نے جدید ترین ایچ جے ٹی ٹیکنالوجی پر مبنی 710 ڈبلیو پی ماڈیول کا اعلان کیا۔ ہمیں یقین ہے کہ ہماری نئی مصنوعات صنعت میں گیم چینجر ثابت ہوں گی۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.