ممبئی: ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 22 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ میں مسلسل چھٹے ہفتہ میں 3.27 بلین ڈالر کم ہوکر 600.4 بلین ڈالر رہ گئے, اس سے قبل 15 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل پانچویں ہفتے گر کر 311 ملین ڈالر کم ہو کر 603.7 ارب ڈالر رہ گئے تھے۔ Forex Reserves Down $3.271 Bn to $600.423 Bn
اسی طرح 8 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں یہ 2.47 بلین ڈالر کم ہو کر 604 بلین ڈالر اور یکم اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں 11.17 بلین ڈالر کم ہو کر 606.48 بلین ڈالر رہ گیاتھا۔ اسی طرح 25 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں یہ 2.03 بلین ڈالر کم ہو کر 617.65 بلین ڈالر رہ گیاتھا۔
ریزرو بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق، غیر ملکی کرنسی کے اثاثے، جو کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا حصہ ہے، 22 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں 2.84 بلین ڈالر کم ہو کر 533.9 بلین ڈالر رہ گئے۔ اس دوران سونے کے ذخائر میں اضافہ ہوا اور یہ 377 ملین ڈالر کمی کے ساتھ 42.77 بلین ڈالر رہ گیا۔اسپیشل ڈرائنگ رائٹس زیر جائزہ ہفتے میں 33 ملین ڈالر کی کمی سے 18.66 بلین ڈالر رہ گئے۔ اسی طرح بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ذخائر 26 ملین ڈالر کم ہو کر 5.06 بلین ڈالر رہ گئے۔
مزید پڑھیں:
- مالی اہداف کو کیسے طے کریں اور ان میں کیسے کامیابی حاصل کریں
- Invest in Silver ETFs: کیا سلور ای ٹی ایف ایس میں سرمایہ کاری اچھا آپشن ہے؟
- Digital Gold Investment: کیا ڈیجیٹل گولڈ سرمایہ کاری ایک اچھا آپشن ہے؟ جانئیے ماہر کیا کہتے ہیں
- Better Investment Options in Stock Market: 'قرض لے کر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا درست نہیں'
یو این آئی