ETV Bharat / business

Global Patidar Business Summit: ملک کی ترقی میں چھوٹے اور بڑے ہر کاروبار کا تعاون ہے، مودی

وزیراعظم نے گجرات کے سورت میں پاٹیدار سماج کی ایک تنظیم سردار دھام کی جانب سے منعقدہ گلوبل پاٹیدار بزنس سمیلن کا آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ افتتاح کیا اور کہا کہ ملک کی ترقی میں چھوٹے، بڑے ہر کاروبار کا تعاون ہے۔PM Modi Inaugurates Global Patidar Business Summit

author img

By

Published : Apr 29, 2022, 6:38 PM IST

ملک کی ترقی میں چھوٹے،بڑے ہر کاروبار کا تعاون ہے

سورت: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ ملک کے ہر چھوٹے سے بڑے کاروبار کا ملک کی ترقی میں اہم تعاون ہے، سب کی کوشش کا یہی جذبہ امرت کال میں نئے بھارت کی طاقت بن رہا ہے۔ PM Modi Inaugurates Global Patidar Business Summit

مودی نے گجرات کے سورت میں پاٹیدار سماج کی ایک تنظیم سرداردھام کی جانب سے منعقدہ گلوبل پاٹیدار بزنس سمیلن (جی پی بی ایس) کا آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ افتتاح کیا اور کہا کہ مُدرا یوجنا آج ملک کے ان لوگوں کو اپنا کاروبار کرنے کا حوصلہ دے رہی ہے جو کبھی اس کے بارے میں سوچتے بھی نہیں تھے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ “اب دیکھیں، کورونا دور کے بے مثال چیلنجوں کے باوجود، ملک میں ایم ایس ایم ای سیکٹر آج تیزی سے کام کر رہا ہے۔ لاکھوں کروڑ روپے کی مدد دے کر ایم ایس ایم ای سے متعلق کروڑوں روزگار بچائے گئے اور آج یہ سیکٹر تیزی سے نئے روزگارپیدا کر رہا ہے۔ یہاں تک کہ ریہڑی-ٹھیلے جیسا بہت چھوٹا سا کاروبار کرنے والا ایک دیسی شخص بھی آج بھارت کی گروتھ اسٹوری سے اپنے آپ کو جڑا محسوس کرتا ہے۔ پہلی بار اس کو بھی پی ایم سوندھی یوجنا سے فارمل بینکنگ سسٹم میں حصے داری ملی ہے۔ حال ہی میں ہماری حکومت نے اس اسکیم کو دسمبر 2024 تک بڑھا دیا ہے۔ چھوٹی سے بڑی ہر تجارت، ہر کاروبار کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے۔ سب کی کوشش کا یہی جذبہ تو امرت کال میں نئے بھارت کی طاقت بن رہا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اس بار کے سمٹ میں آپ اس موضوع پر تفصیل سے بات کر رہے ہیں۔ Every Business has an Important role to Development of the Country

یواین آئی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.